08/08/2022

Mera Badshah Hussain Hai

یہ بات کس قدر حسیں جو کہہ گئے معین الدیں

کہ دین کی پناہ حسین ہے میرا بادشاہ حسین ہے
امن کا مہر و ماہ بھی جو شاہوں کا ہے شاہ بھی
ایسا بادشاہ حسین ہے میرا بادشاہ حسین ہے

ہے جس کی فکر کربلا حسین وہ دماغ ہے
یہ پنجتن کی انجمن کا پانچواں چراغ ہے
حسن کا پہلا ہمسفر علی کا دوسرا پِسر
امام تیسرا حسین ہے میرا بادشاہ حسین ہے

کرے کوئی جو ہمسری کسی کی کیا مجال ہے
حسین ہر لحاظ سے جہان بے مثال ہے
یہ ہو چکا ہے فیصلہ نہ کوئی دوسرا خدا 
نہ کوئی دوسرا حسین ہے میرا بادشاہ حسین ہے

ہدایت حسین پر عمل کرو اے مومنو
رہیں گے ہم بہشت میں یقیں رکھو اے مومنو
قبول ہوگی ہر دعا کسی سے کیوں ڈریں بھلا
ہمارا واسطہ حسین ہے میرا بادشاہ حسین ہے

دعاؤوں میں نداؤں میں جو واسطہ اسے بنائے گا
بہشت کی جو راہوں کا راستہ اسے بنائے گا
نہ واسطے میں توڑ ہے نہ راستے میں موڑ ہے
ایسی سیدھی راہ حسین ہے میرا بادشاہ حسین ہے

شہیدِ کربلا کا غم جسے بھی ناگوار ہے
وہ بد عمل ہے بد نصب اُسی پہ بے شمار ہے
ارے اُو منکرِ فضل تو مر ذرا قبر میں چل
پتا چلے گا کیا حسین ہے میرا بادشاہ حسین ہے

قضا کے بعد پھر مجھے نئی حیات مل گئی
عذاب سے عتاب سے مجھے نجات مل گئی
سوال جب کیا گیا ہے کون تیرا پیشوا
تو میں نے کہہ دیا حسین ہے میرا بادشاہ حسین ہے

کرے گا جو مخالفت غمِ حسین کی یہاں
وہ ہوگا حشر حشر میں کہ الحفیظ و الأماں
جہاں بھی چھپنا چاہے گا کہیں بھی بچ نہ پائے گا
کہ ہر جگہ میرا حسین ہے میرا بادشاہ حسین ہے

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for you

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...