On this website you will be able to get praise, naat and manqabat in the form of writing and pictures
28/12/2022
24/12/2022
Naseema Janib E Batha
11/12/2022
Yaad Aaqa Ko Baar Baar Karen
چارۀ رنجِ دل فگار کریں
یاد آقا ﷺ کو بار بار کریں
لطفِ جنت جنہیں اٹھانا ہو
سیرِ شہرِ دیارِ یار کریں
یاد دل میں بسا کے اُس گُل کی
اپنی ہستی کو مشکبار کریں
مضمحل جان پائے گی تسکیں
مدحتِ شاہِ ذی وقار کریں
پی کے جام اُن کے عشق کا خود کو
خوابِ غفلت سے ہوشیار کریں
آ کے زیرِ لِوائے شہ خود کو
زیرِ الطافِ کردگار کریں
اہلِ دنیا ! انا بُری خو ہے
خاکساری کو اختیار کریں
ائے رضؔا اُن پہ سب عیاں ہیں، پھر
کیا بیاں حالِ قلبِ زار کریں
🖋️از سید رضا علی اورنگ آباد مہاراشٹر
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
Popular
Koi Gul Baqi Rahega
کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...
-
پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت پیارے نبی کا مل کے منائیں گھر گھر سجائیں گے، خوشیاں منائیں گے آقا ﷺ سے پیار ہے سب کو بتائیں گے پندرہ سو سالہ جشن ول...
-
آنکھوں کا تارا نامِ محمد ﷺ دل کا اجالا نامِ محمد ﷺ اللہ اکبر رب العلی نے ہر شے پہ لکھا نامِ محمد ﷺ ہیں یوں تو کثرت سے نام لیکن سب سے ہے پیار...
-
آستاں ہے یہ کس شاہِ ذیشان کا ، مرحبا مرحبا قلب ہیبت سے لرزاں ہے انسان کا ، مرحبا مرحبا ہے اثر بزم پر کس کے فیضان کا ، مرحبا مرحبا گھر بسانے ...

