چارۀ رنجِ دل فگار کریں
یاد آقا ﷺ کو بار بار کریں
لطفِ جنت جنہیں اٹھانا ہو
سیرِ شہرِ دیارِ یار کریں
یاد دل میں بسا کے اُس گُل کی
اپنی ہستی کو مشکبار کریں
مضمحل جان پائے گی تسکیں
مدحتِ شاہِ ذی وقار کریں
پی کے جام اُن کے عشق کا خود کو
خوابِ غفلت سے ہوشیار کریں
آ کے زیرِ لِوائے شہ خود کو
زیرِ الطافِ کردگار کریں
اہلِ دنیا ! انا بُری خو ہے
خاکساری کو اختیار کریں
ائے رضؔا اُن پہ سب عیاں ہیں، پھر
کیا بیاں حالِ قلبِ زار کریں
🖋️از سید رضا علی اورنگ آباد مہاراشٹر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Thanks for you