31/03/2022

اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا


اے سبز گنبد والےﷺ منظور دُعا کرنا

جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

اے نورِ خُدا ﷺ آکر آنکھوں میں سَما جانا
یا در پہ بُلا لینا یا خواب میں آجانا
اے پردہ نشیں دِل کے پردے میں رہا کرنا 

مَیں قبر اندھیری میں گھبراؤں گا جب تنہا
امداد میری کرنے آجانا میرے آقاﷺ
روشن میری تُربت کو لِلّٰہ ذرا کرنا

مجرم ہو جہاں بھر کا محشر میں بھرم رکھنا
رُسوائے زمانہ ہوں دامن میں چُھپا لینا
مقبول دُعا میری محبوبِ خُدا ﷺ کرنا

محبوب اِلٰہی ﷺ سا کوئی نہ حَسِیں دیکھا
یہ شان ہے اُن کی کہ سایہ بھی نہیں دیکھا
اللہ نے سائے کو چاہا نہ جُدا کرنا

چہرے سے ضیا پائی اِن چاند سِتاروں نے
اُس در سے شِفا پائی دُکھ درد کے ماروں نے
آتا ہے اُنہیں صابؔر ہر دُکھ کی دَوا کرنا

🤲🏻آمیــــــــــــن ثم آمیــــــــــن يا رب العالمـــــــــین

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for you

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...