02/03/2022

یہ وہ روضہ ہے جہاں دل نہیں توڑے جاتے


 سوئے طیبہ یہ سمجھ کر ہیں زمانے جاتے

یہ وہ روضہ ہے جہاں دل نہیں توڑے جاتے

بھول جاتے تھے صحابہ غم و الام اپنے
دیکھ لیتے تھے جو سرکار کو آتے جاتے

یہ ہے آقاﷺ کی عنایت وہ کرم کرتے ہیں
ورنہ ہم جیسے کہاں در پے بلائے جاتے

ان کے کردار کا قد ناپ رہی ہے دنیا
جن کے دیوانوں کے قد تک نہیں ناپے جاتے

کوئی سرکار کو سر تا بقدم کیا دیکھے
پائے اقدس بھی برابر نہیں دیکھے جاتے

نور کی حد میں فقط نور ہی جا سکتا ہے
صرف اگر ہوتے بشرتو عرش پہ کیسے جاتے

جسم کے ساتھ اٹھائے گئے جب کہ عیسیٰ
نورِ گُل کیوں نہ شبِ اسریٰ بدن سے جاتے

چشمِ باطن سے مدینے کے نظارے دیکھو 
صرف آنکھوں سے یہ منظر نہیں دیکھے جاتے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for you

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...