23/03/2022

تیرے صدقے میں آقا ﷺ


حسبی ربی جل اللہ مافی قلبی غیر اللہﷻ

نور محمد صلی اللہ لا الٰہ الا اللہﷻ

تیرے صدقے میں آقاﷺ سارے جہاں کو دین ملا

بے دینوں نے کلمہ پڑھا لا الٰہ الا اللہﷻ


سمت نبیﷺ بوجہل گیا آقاﷺ سے اس نے یہ کہا

گر ہو نبی تو بتلاؤ ذرا میری مٹھی میں ہے کیا

آقا ﷺ کا فرمان ہوا اور فضلِ رحمان ہوا

مٹھی سے پتھر بولا لا الٰہ الا اللہﷻ


وہ جو بلال حبشی ہے سرور دیں کا پیارا ہے

دنیا کے ہر عاشق کی آنکھوں کا وہ تارا ہے

ظلم ھوئے کتنے اس پر سینے پر رکھا پتھر

لب پر پھر بھی جاری تھا لا الٰہ الا اللہﷻ


اپنی بہن سے بولے عمر یہ تو بتا کیا کرتی تھی

میرے آنے سے پہلے کیا چپکے چپکے پڑھتی تھی

بہن نے جب قرآن پڑھا سن کے کلام پاک خدا

دل یہ عمر کا بول اٹھا لا الٰہ الا اللہﷻ


دنیا کے انسان سبھی شرک و بدعت کرتے تھے

رب کے تھے بندے پھر بھی بت کی عبادت کرتے تھے

بت خانے یوں تھرائے میرے نبی ﷺ جب آئے

کہنے لگی مخلوق خدا لا الٰہ الا اللہﷻ


گلشن کلمہ پڑتی ہے چڑیا کلمہ پڑھتی ہے

دُنیا کی مخلوق سبھی ذکر خدا کا کرتی ہے

کہتے سبھی ہے جن و بشر کہتا شجر ہے کہتا ہجر

کہتا ہے پتہ پتہ لا الہٰ الا اللهﷻ


میرے نبیﷺ کے غلاموں کا رتبہ بڑا ہے شان بڑی

چاہے غوثِ اعظم ہو یا ہو داتا ہجویری

یاد نہیں تمہیں وہ منظر جب خواجہ نے خود چل کر

نوِّے لاکھ کو پڑھوایا لا الٰہ الا اللہﷻ
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for you

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...