14/03/2022

Naam E Muhammad

 نامِ محمد ﷺ لیا کرو دل کو روشن کیا کرو

لے کر جام محبت کا ان کے کرم سے پیا کرو

مالک اور ملائک اور سارے پڑھیں درود نبی پر
رب کو اگر خوش کرنا چاہو سنو توجہ دے کر
کام یہ تم بھی کیا کرو نام محمد ﷺ لیا کرو

سورۂ نور تلاوت کر کے شمع نور جلاؤ
ان کے نور کا تذکرہ کرکے دنیا کو چمکاؤ
تاریکی میں جیا کرو نام محمد ﷺ لیا کرو

دستِ کرم سے اسمِ محمد ﷺ نقش کرو تم دل پر
ہر لمحہ ہاتھوں میں اپنے سوزن عشق کی لے کر
چاک گریباں سیا کرو نام محمد ﷺ لیا کرو

ہر آفت ٹل جائے گی سر سے دور بلائیں ہوگی
دنیا میں جتنی ہیں جفائیں سب ہی وفائیں ہونگی
ان کی دہائی دیا کرو نام محمد ﷺ لیا کر

نعت نبیﷺ کی نور دلوں کا اور چہروں کا غازہ
پڑھ پڑھ نعتیں ریاضؔ نبیﷺ کی دل رکھ اپنا تازہ
یوں دنیا میں جیا کرو نام محمد ﷺ لیا کرو

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for you

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...