اللہ ہی اللہ کیا کرو دکھ نہ کسی کو دیا کرو
جو دنیا کا مالک ہے نام اسی کا لیا کرو
خلقِ خدا کو خوش کرنا ہے اللہ کو خوش کرنا
اور یہ بھی توفیق خدا ہے اللہ ہی اللہ کرنا
رب کو راضی کیا کرو دکھ نہ کسی کو دیا کرو
جو بھی معافی دل سے مانگے معاف کرو تم اسکو
جیسے تم اللہ سے معافی اپنے لئے چاہتے ہو
ویسے تم بھی کیا کرو دکھ نہ کسی کو دیا کرو
ماں کی ناراضی سے اپنی جنت کو برباد نہ کر
باپ کی نا فرمانی سے مولا کو تو ناراض نہ کر
اُف نہ کہو انکی خدمت میں سدا لبوں کو سیا کرو
مومن کو ایذا پہنچانا کیسا گناہ اعظم ہے
گالی دینے غیبت کرنے کا انجام جہنم ہے
کلمہ پڑھتے دم آخر ہو حق حق کہتے جیا کرو
گداگروں بھوک و پیاسوں کی ہر دم تم امداد کرو
بیوہ یتیم و غم کے ماروں کو ہر پل تم شاد کرو
بچو آہ سے مظلوموں کی کمزوروں پر دیا کرو
تمہیں خدا نے دین دیا قرآن دیا ایمان دیا
روزہ نماز اور حج و زکوٰۃ سے تم پر ہے احسان کیا
دین پہ جب جب آفت آئے جامِ شہادت پیا کرو
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Thanks for you