27/12/2024

Jab Unka Karam Ho Jata Hai

جب ان کا کرم ہو جاتا ہے جب ان کی عطا ہو جاتی ہے 
انکھیں بھی منور ہوتی ہیں سینے پہ جلا ہو جاتی ہے

دکھ درد ہو کوئی دنیاوی یا خوفِ لحد ہو عاصی کو
اے صل علٰی ان کی رحمت ہر غم کی دوا ہو جاتی ہے

ہے نام محمد صلّ علیٰ خوشنودی خالق کا ذریعہ
جو ان کے وسیلے سے مانگو مقبولِ دعا ہو جاتی ہے

قبضے میں خدائی ہے ان کے مختار ہے ساری نعمت کے
دربارِ رسولِ اکرم ﷺ سے ہر چیز عطا ہو جاتی ہے

ہو گنبدِ خضریٰ پیشِ نظر آنکھوں میں سکنؔدر آنسو ہو
پھر سایہ فگن اس کے سر پر رحمت کی گھٹا ہو جاتی ہے

 

11/11/2024

Kaise Samjhenge Teri Shan

کیسے سمجھیں گے تیری شان زمانے والے
خود مٹیں گے تیرا نام مٹانے والے

سب سے اعلٰی میرے آقاﷺ کے گھرانے والے
پوری امت کو وہ فتنوں سے بچانے والے

کیا ضرورت ہے کہ ہم چاند کا جلوہ دیکھیں
ٹھرو ٹھرو وہ ہیں اب زلف ہٹانے والے

جونہی طیبہ سے میں نکلوں تو کہیں یوں آقاﷺ
لوٹ آؤ اے میرے شہر سے جانے والے

زیرِ مدفن بھی تیری دید سے پایا ہے سکوں
تیرا احسان ہے اے قبر میں آنے والے

دونوں عالم میں کوئی آپ سا قاری ہی نہیں
نوک نیزے پہ وہ قرآن سنانے والے

دل میں دوزخ کا کوئی خوف نہیں اے حاکمؔ
آ گئے مجھ کو جہنم سے بچانے والے

 

28/10/2024

Teri Jodi Hamesha Salamat Rahe

جشنِ شادی مبارک ہو نوشے میاں
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے
ہر گھڑی تجھ پہ ہو فضلِ رب العُلیٰ
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے

فضلِ رب سے اے پیارے تُو دولہا بنا 
تیرے سر پہ ہے پھولوں کا سہرا سجا 
اہلِ محفل یہ کرتے ہیں رب سے یہ دعا 
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے 

تیرے گلشن میں کلیاں مہکتی رہیں
خوشبوئیں چار جانب بکھرتی رہیں
ہر گھڑی تجھ پہ ہو رحمتِ کبریا 
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے 

تیری زوجہ رہے عمر بھر باحیا 
اور اپنائے وہ سیرتِ فاطمہ 
تیری عادت بنے سنّتِ مصطفےٰ
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے

ایک دوجے کے حامی و ناصر بنو
درمیاں تیرے کوئی بھی جھگڑا نہ ہو 
دے خدا برکتیں از پئے مصطفےٰ 
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے

نیک اولاد کی تجھ کو نعمت ملے 
ساتھ حج کی بھی تجھکو سعادت ملے
مسکراتا رہے تُو یہی ہے دعا 
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے

رحمتوں کا رہے تجھ پہ سایہ صدا 
تجھ پہ چھائے نہیں رنج و غم کی گھٹا 
دو جہاں کی کرے مولا خوشیاں عطا 
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے

دین کے راستے پر ہی چلتے رہو
بے حیائی سے ہر لمحہ بچتے رہو
نیک اعمال سے پاؤ رب کی رضا 
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے

ایک دوجے کی عزت تُو کرتا رہے 
ایک دوجے کا حق بھی نبھاتا رہے 
سب سے کرتا ہے شوقِ فریؔدی دعا 
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے

 

06/10/2024

Woh Ghaus Ul Wara Aftab E Wilayat

Woh Ghaus Ul Wara Aftab E Wilayat ki chaukhat pe jaane ko ji chahta
Dare Ghaus E Azam pe jakar Ke apna muqaddar jagane ko ji chahta

Bada Dard dete Hain yah duniya Wale khudara mujhe Apne dar per bula Le 
Mere gaus ab haal eq Dil apna ro ro Ke tujhko sunane ko ji chahta Hai

Tu Hai Noor Tera Gharana Hai Noori khudara Karo meri Hasrat yah Puri 
Mita do mere Qalb ka ab andhera Ke Dil jagmagane Ko ji chahta

Tere Naam chuna Karun Main Teri zaat haq par na kyon kar marun main 
Tu Hai aaina Jalwa a mustfa ka Tera faiz paane Ko jee chahta Hai 

Yahi arj Karta Hai Ayub bilkul banaa Lo ise Apne Gulshan ka bulbul 
Aye Ghaus Ul Wara Teri midhat Ka nagma Yun hi gungunane ko ji chahta Hai 

 

28/09/2024

Sarkar Ki Jay Ho

श्रद्धालु तेरे बोल तेरे द्वार की जय हो 
मौला का धन्यवाद हो सरकार की जय हो

दीपक मेरी आशाओं का फिर जलने लगा है 
होटों पे सजाये तेरे जयकार की जय हो 

टुकड़े में हुआ चंद्र तो पलटाया गया सूर्य 
हर एक तेरे ऐसे चमत्कार की जय हो

मैं राज की वो रात तेरी मौला के निकट में 
प्रीतम हमारे उसी सत्कार की जय हो


है कोई अली फातिमा हसनैन करीमैन
परलोक तलाक बस तेरे परिवार की जय हो 

भयभीत ना थे भय की गुफा में मेरे सिद्दीक
बूबकर तेरी यार की और यार की जय हो 

तन्हा मेरे शब्बीर ने जो रण में दिखाया 
उस साहस की निष्ठा की और तलवार की जय 

विश्वास करे शत्रु भी सच्चाई पे तेरी 
और बोल चरित्र और तेरे त्यौहार की जय हो

उत्साह में मन कुंतो की यह घोषणा सुनकर 
फारूक बोले हैदरे करार की जय हो 

मनझधार से तट पर मैं पहुंचकर यही बोला 
ए नूर तेरी नाव की पटवार की जय हो

 

08/09/2024

Aaj Muhammad Aaye More Ghar

آج محمد آئے مورے گھر آج محمد آئے مورے گھر
دائی حلیمہ کہتی تھی گھر گھر آج محمد آئے مورے گھر

آمنہ بی کا راج دلارا کتنا انوکھا کتنا پیارا
چاند اتر آیا ہے زمیں پر آج محمد آئے مورے گھر

صبح ازل ہے چہرہ ان کا شام ابد ہے زلف کا سایہ
ان سے ہوا ہر قلب منور آج محمد آئے مورے گھر

رم جھم بر سے نور کی برکھا آیا ہے معراج کا دولہا
دھرتی اور آکاش سے بہتر آج محمد آئے مورے گھر

آؤ سکھی سب رل مل گائیں اپنے پیا کا جشن منائیں
صل علی کی دھوم ہے گھر گھر آج محمد آئے مورے گھر

بن کے شبِ معراج کے دولہا پہنچے جب افلاک پہ آقا
نغمہ تھا ہر ایک زباں پر آج محمد آئے مورے گھر

انجم بیکس آپ کا منگتا بھکشا دے دو جگ کے داتا
بوند ہوں میں اور آپ سمندر آج محمد آئے مورے گھر

 

27/08/2024

Kia Bataon ke Kia Bareilly Hai

کیا بتاؤں کہ کیا بریلی ہے 
سنیت کا قلعہ بریلی ہے

دل کی بستی کہاں ہے جب پوچھا
دل نے فوراً کہا بریلی ہے

اہلِ دل ہی بتا سکیں گے فقط
کس قدر دلکشا بریلی ہے

حق و باطل کے معرکے میں سدا
سب سے آگے رہا بریلی ہے 

تاقیامت یزیدیوں کے لیے 
ایک نئی کربلا بریلی ہے 

جس سے ایوانِ نجد میں پؔرویز
وہ بپا زلزلہ بریلی ہے

 

26/08/2024

Raza Hamara Hai Bharam

رضا ہمارا ہے بھرم، کسی سے ہم نہیں ہے کم
کرے ہمارا سر جو خم، نہیں کسی میں اتنا دم
ہمیں نہیں ہے کوئی غم، چلاؤ گولی چاہے گم
کہیں گے پھر بھی باخدا، رضا رضا رضا رضا

نبیﷺ کا جانثار ہے، جلالِ چار یار ہے
کبھی وہ مثل پیار ہے، کبھی وہ برق بار ہے
قلم میں ایسی دھار ہے، علی کی ذوالفقار ہے
غضب میں موسوی عصا، میرا رضا میرا رضا

اگر حضور ﷺ حکم دیں تو بے زبان بول دیں
کبھی قمر کو چیر دیں، کبھی وہ شب کو دن کریں
میرے رسولِ پاک کے ہیں بے شمار معجزے
انہی میں ایک معجزہ، میرا رضا میرا رضا

بریلی کی زمین پر نہ پیدا ہوتا وہ اگر
بھٹکتے ہم ادھر اُدھر، ذلیل ہوتے در بدر
خدا کا ہو گیا کرم کرم نے رکھ لیا بھرم
ہمارے بیچ آگیا، میرا رضا میرا رضا

جو ہیں عطائے کبریا جو ہیں رضائے مصطفے
وقار شان اولیاء ، حسین شعار انبیاء
وہ جس کے در سے مل گیا ہمیں مدینے کا پتا
سبھی کا ہے وہ پیشوا ، میرا رضا میرا رضا

 

16/08/2024

Allah Allah Ka Maza Murshid ke Maikhane Main Hai

 

اللہ اللہ کا مزہ مُرشد کے میخانے میں ہے
دونوں عالم کی حقیقت ایک پیمانے میں ہے

مُوْتُوْ قَبْلَ اَنْتَ مُوْتُوْ ایک نقطہ کُھل گیا
جو مزہ جینے میں نہیں گو کہ مر جانے میں ہے

در حقیقت کی خبر مجھ کو ذرا زاہد بتا
کون تھا وہ مسجدوں میں کون بت خانے میں ہے

نہ خدا مسجد میں دیکھا نہ تو بت خانے میں ہے
شیخ جی رندوں سے پوچھو دل کے کاشانے میں ہے

پوچھتے ہو کیا ظفؔر سے مر گئے مُدّت ہوئی
اک شرابی تھا کہ جس کی قبر میخانے میں ہے

21/07/2024

Rukh E Mustafa Ko Dekha

رخِ مصطفےٰﷺ کو دیکھا تو دیوں نے جلنا سیکھا
یہ کرم ہے مصطفیٰﷺ کا شب غم میں ڈھلنا سیکھا

یہ زمیں رکی ہوئی تھی یہ فلک تھما ہوا تھا
چلے جب میرے محمدﷺ تو جہاں نےچلنا سیکھا

بڑا خوش نصیب ہوں میں میری خوش نصیبی دیکھو
شاہ انبیاء کے ٹکڑوں پہ ہے میں نے پلنا سیکھا

میں گرا نہیں جو اب تک یہ کمال مصطفےٰ ہے
میری ذات نے نبیﷺ سے ہے سدا سنبھلنا سیکھا

میرا دل بڑا ہی بے حس تھا کبھی نہیں یہ تڑپا
سنی نعت جب نبیﷺ کی تو یہ دل مچلنا سیکھا

میں تلاش میں تھا رب کی کہاں ڈھونڈتا میں اس کو
لیا نام جب نبیﷺ کا تو خدا سے ملنا سیکھا

میں رہا خلش مظفؔر درِ پاک مصطفےٰ ﷺ پر
میرے جذبہ عاشقی نے کہاں گھر بدلنا سیکھا

 

15/07/2024

Allah Allah Woh Husain Mustafa Ka Noor E Ain

اللہﷻ اللہﷻ وہ حسین ، مصطفےٰ ﷺ کا نورِ عین
سوئے کربل ہوا جو روانہ وہ ہے حضرت علی کا گھرانہ

سیدہ فاطمہ کے ہیں لخت جگر جن کے گھر کے ہیں دربان جن و بشر
کر دیے جن کے نانا نے ٹکڑے قمر جن کے بابا سے تھرّائے خیبر کا در
جن کی صورت ہے نورانی جن کی سیرت ہے قرآنی جن پہ قربان سارا زمانہ

دین کے قافلے کا وہ سالار ہے گھر کا گھر جو لٹانے کو تیار ہے
لب پہ قرآں ہے سر زیرِ تلوار ہے جنتی نوجوانوں کا سردار ہے
کتنا اعلیٰ ہے مقام ، وہ شہیدوں کے امام مالک خلد ہیں جن کا نانا

اپنے نانا کا وعدہ نبھانے چلا ظلم کی آندھیوں کو مٹانے چلا
دیکے سر ہاتھ اپنا بچانے چلا سجدے میں گر کے قرآں سنانے چلا
کیسی ہوگی اسکی شان جسکے نانا ہیں سلطان جس کی ہر ایک ادا فاتحانہ

عید کے دن حسین و حسن نے کہا امی جاں آج ہم دونوں پہنیں گے کیا
رو پڑی فاطمہ حکم رب کا ہوا جوڑے جنت سے لے کر کے جبریل جا 
باغِ جنت کے ہیں وہ پھول وہ نواسہ رسول کیسے پہنیں گے کپڑا پرانہ

لہلہائے نہ کیوں دین کا یہ چمن اس کو سینچے ہوئے شاہ ذوالمنن
پھر علی فاطمہ اور حسین و حسن وجہ تخلیقِ عالم ہیں یہ پنجتن
کتنا اعلی ہے گھر بار جس پہ دنیا ہے نثار جسکے قدموں تلے ہے زمانہ 

ہم حسینی ہیں جذبہ ہے میرا جواں میری رگ میں حسینی لہو ہے رواں
میری عزت پہ ظالم نہ دو دھمکیاں مجھے پہ خنجر چلے یا گرے بجلیاں
میں کروں گا یہ اعلان چاہے لے لو میری جان قدسیوں کا جہاں آنا جانا

 

Mujhe Kofa Walo

مجھے کوفہ والو مسافر نہ سمجھو
میں آیا نہیں ہوں بلایا گیا ہوں
میں مہماں بناکر ستایا گیا ہوں
میں رویا نہیں میں رُلایا گیا ہوں

خدا جانے کیسی ہے یہ میزبانی
بہتّر 72 پیاسوں کا ہے بند پانی
مقدر میں ہے حوضِ کوثر کا پینا
میں پیاسا نہیں ہوں پلایا گیا ہوں

نانا نبی ﷺ ہے ماں سیّدہ ہے
بابا علی ہے بھائی حسن ہے
میرے کوفہ والوں مراتب تو سمجھو
نبی ﷺ کا نواسہ بنایا گیا ہوں

ارے شمر سمجھو قیامت کا منظر
چلا نہ سکو گے گلے پہ یہ خنجر
یہ نہر فرات پہ پہرے ہیں تیرے
میں کوثر کا مالک بنایا گیا ہوں

جھکا تھا جو سر بارگاہِ خدا میں
وہ ہی سر قلم ہوگیا کربلا میں
شہادت کی منزل کو پایا ہے میں نے
میں مردہ نہیں ہوں جلایا گیا ہوں

خیمہ جلایا ساماں بھی لوٹا
غنچہ بھی ٹوٹا گلستاں بھی چھوٹا
بہشتِ بریں میں مکاں بن رہے ہیں
میں اجڑا نہیں ہوں بسایا گیا ہوں

 

14/07/2024

Husain Behtareen Hein

یزید بد ترین ہے ، حسین بہترین ہے

یہ قول صادقین ہے حسین بہترین ہے
یزید تو لعین ہے حسین بہترین ہے


حسین ابن مرتضٰی نواسہ شاہ دین کا
حسن ہے اس کا بھائی جان اور ماں ہیں فاطمہ
حسین شاہ کربلا حسین دیں کا رہنما
حسین خوش ترین ہے حسین بہترین ہے

یزید کا تو نام بھی زمانے بھر سے مٹ گیا
مگر جہاں میں گونجتا ہے نعرہ یا حسین کا
فقط زمین پر نہیں ، ہے عرش پر بھی تذکرہ
عقیدہ ہے یقین ہے ، حسین بہترین ہے

یزید سوچ سوچ کر اسی الم میں مرگیا
کہ سر تو مل گیا ہمیں مگر نہ ساتھ مل سکا
جہاں میں جس سے پوچھیے یہی کہے گا برملا
یزید بدترین ہے ، حسین بہترین ہے

جوان لاڈلا حسین کا لہولہان ہے
اور اک طرف پڑا ہے لاڈلا جو بے زبان ہے
مگر زبان پر ثنائے خالق جہان ہے
وہ شاہ صابرین ، حسین بہترین ہے

حسین دین بھی ہے اور ہے دین کی پناہ بھی
حسین شاہ بھی ہے اور حسین بادشاہ بھی
ہے سب کا اس پہ اتفاق ، مانتا ہے ہر کوئی
یہ فقرۂ معین ہے ، حسین بہترین ہے

گلے پہ لے رہے ہیں بوسہ تاجدارِ انبیاء 
سنا کے جس کو لوریاں سلا رہی ہیں سیدہ
وہ ہم شبیہہِ مصطفی جہاں میں سب سے ہے جدا
حَسِین و مہ جبین ہے حسین بہترین ہے

وہ نورِ چشمِ مرتضیٰ وہ لاڈلا بتول کا
زمین و آسمان میں کوئی نہیں حسین سا
زبانِ اہل حق سے ہم نے تو سنی ہے یہ صدا
حسین ہی مبین ہے حسین بہترین ہے

رضائے رب کے واسطے ہےگھر کا گھر لٹا گیا
کیا تھا وعدہ بچپنے میں جو اسے نبھا گیا
نثار ہو کے دین پر جو سارے جگ پہ چھا گیا
وہ دین کا معین ہے حسین بہترین ہے

جو نوکِ نیزہ پر پیام حق ہمیں سنا گیا
یزیدیت کو حشر تک جہان سے مٹا گیا
وہ کون ہے جو خلد کا ہے راستہ بتا گیا
وہ خلد کا مکین ہے حسین بہترین ہے

نبی نے جس کے واسطے طویل سجدہ کردیا
نبی نے جس کے واسطے ہے خطبہ مختصر کیا
وہ انتخاب کبریا سراپا ہے جو حق نما
حسین شاہ دین ہے حسین بہترین ہے 

چلا جو رن میں لے کے ذوالفقار ابن مرتضٰی
یزیدیت میں یوں لگا کہ آگیا ہے زلزلہ
کسی کی کیا مجال ہے کرے جو اس کا سامنا
گواہ سر زمین ہے ، حسین بہترین ہے

حسین جان فاطمہ حسین شان حیدری
حسین وہ ہے جس کی مدح کرتے ہیں مرے نبی
میں اسکی شان کیا لکھوں بھلا اے شوق قادری
حُسِین تو حَسِین ہے، حسین بہترین ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ازقلم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد شوقین نواز شوق فریدی 
خانقاہ قادریہ فریدیہ جوگیا شریف بہار : اانڈی

 

11/07/2024

Qadam Zahra Ke Bacchon Ka

میرے دل کی زمیں پر ہے قدم زہرہ کے بچوں کا
میری نسلوں پے ہیں دستِ کرم زہرہ کے بچوں کا

زمانے کا کوئی بھی رنج اسے رسوا نہیں کرتا
سکونت پالے جس سینے میں غم زہرہ کے بچوں کا

ہزاروں کوششیں کرلی زمانے نے جھکانے کی
مجھے جھکنے نہیں دیتا بھرم زہرہ کے بچوں کا

نبی کے دین کی خاطر کیے قرباں بہتر 72 سر
بھلائیں کس طرح احسان ہم زہرہ کے بچوں کا

ہزاروں دیدہ ور صدقے زمینِ کربلا تجھ پر
تیری نظروں نے دیکھا ہے عظم زہرہ کے بچوں کا

خدا کے فضل سے اذنِ زیارت کا شرف پایا
زہِ قسمت میں دیکھ آیا حرم زہرہ کے بچوں کا

گلستانِ پیمبر کا ہر اک گُل ہے گلِ تنویر
مماثل ہی نہیں رب کی قسم زہرہ کے بچوں کا

 

06/07/2024

Mera Umar Hai

میرا مرشد میرا مولا عمر عمر عمر
میرا دلبر میرا رہبر عمر عمر عمر

نبیﷺ نے جس کو خدا سے مانگا
میرا عمر ہے میرا عمر ہے
زمانے بھر میں ہے جس کا چرچا
میرا عمر ہے میرا عمر ہے

وہ جس کی ہیبت سے کانپتا ہے
ہر ایک شیطاں ہر اک منافق
وہ کفر کا جس نے قلعہ ڈھایا
میرا عمر ہے میرا عمر ہے

کہا نبیﷺ نے جو کوئی ہوتا
نیا نبی تو عمر ہی ہوتا
وہ جس کا ثانی ہوا نہ پیدا
میرا عمر ہے میرا عمر ہے

جنابِ صدّیق سب سے افضل
ہے مصطفیٰﷺ کے صحابیوں میں
ہے بعدِ صدیق جس کا رتبہ
میرا عمر ہے میرا عمر ہے

وہ جس کی مرضی کے بھی مطابق
خدا نے آیات ہے اتاری
وہ ترجمانِ نبیﷺ جو ٹھہرا
میرا عمر ہے میرا عمر ہے

اے سیؔفِ خستہ زمانے بھر کو
شرابِ عشقِ نبی ﷺ پلا کر
نبیﷺ کے پہلو میں ہے جو سویا
میرا عمر ہے میرا عمر ہے

 

01/07/2024

Jahan Roza e pak

جہاں روضۂ پاک خیر الوریٰ ہے، وہ جنت نہیں ہے ، تو پھر اور کیا ہے
کہاں میں کہاں یہ مدینے کی گلیاں، یہ قسمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

محمدﷺ کی عظمت کو کیا پوچھتے ہو، کہ وہ صاحبِ قاب قوسین ٹھہرے
بشر کی سرِ عرش مہماں نوازی ، یہ عظمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

جو عاصی کو دامن میں اپنے چھپا لے ، جو دشمن کو بھی زخم کھا کر دعا دے
اسے اور کیا نام دے گا زمانہ ، وہ رحمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

شفاعت قیامت کی تابع نہیں ہے ، یہ چشمہ تو روز ازل سے ہے جاری
خطا کار بندوں پہ لطف مسلسل ، شفاعت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

قیامت کا اک دن معین ہے لیکن ، ہمارے لیے ہر نفس ہے قیامت
مدینے سے ہم جاں نثاروں کی دوری ، قیامت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

تم اقؔبال یہ نعت کہہ تو رہے ہو مگر ، یہ بھی سوچا کہ کیا کر رہے ہو
کہاں تم کہاں مدح ممدوحِ یزداں ، یہ جرأت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

 

12/06/2024

Zindagi Yaad E Madina Main

زندگی یادِ مدینہ میں گزاری ساری

عمر بھر کی ہے کمائی یہ ہماری ساری

دیکھ کر خُلدِ بریں دل نے کہا یہ فوراً
کس نے تصویر مدینے کی اتاری ساری

ایسا اللہﷻ نے سلطان بنایا تجھ کو
رب کی مخلوق ہوئی تیری بھکاری ساری

آپﷺ کے ایک اشارے پہ خدا بخشے گا
بات بن جائے گی محشر میں ہماری ساری

ہر نبی نورِ محمد ﷺ سے ہوا ہے پیدا
اسی دریا سے یہ نہریں ہوئیں جاری ساری

تم بنا دو گے قیامت میں تو بن جائے گی
ورنہ بگڑی ہوئی باتیں ہیں ہماری ساری

خلق تو جرم کرے اور خدا فضل کرے
حق تو یوں ہے کہ یہ خاطر ہے تمہاری ساری

اچھے ان کے ہیں تو اے کیف برے کس کے ہیں
اپنی امت شہہ بطحا کو ہے پیاری ساری

ہوں گے دنیا میں کئی اور سخی بھی ساجؔد
اُنﷺ کے در تک ہے فقط دوڑ ہماری ساری

 

09/06/2024

Muhammad Ke Shahar Mein

کیوں آکے رو رہا ہے محمدﷺ کے شہر میں

ہر درد کی دوا ہے محمدﷺ کے شہر میں

آؤ گناہ گارو ! چلو سر کے بل چلیں
توبہ کا در کھلا ہے محمدﷺ کے شہر میں

قدموں نے ان کے خاک کو کندن بنا دیا
مٹی بھی کیمیا ہے محمدﷺ کے شہر میں

صدقہ لٹا رہا ہے خدا ان کے نام کا
سونا نکل رہا ہے محمدﷺ کے شہر میں

سب تو جھکے ہیں خانۂ کعبہ کے سامنے
کعبہ جھکا ہوا ہے محمدﷺ کے شہر میں

اے موت آج بھی آ کے گلے سے لگا مجھے
مرنا میں چاہتا ہوں محمدﷺ کے شہر میں

وہ مل گیا خُدا سے خُدا اُس کو مل گیا
جو جاکے کھوگیا ہے محمد کے شہر میں

اے رازؔ میں تو ہند میں بے چین ہوں مگر
دل نعت پڑھ رہا ہے محمدﷺ کے شہر میں

 

02/06/2024

Ya Rabbana Irham lana

تیرے گھر کے پھیرے لگاتا رہوں میں 

سدا شہر مکہ میں آتا رہوں میں

حرم میں، میں حاضر ہوا بن کے مُجرم
یہ لَبیک نعرہ لگاتا رہوں میں

میں لیتا رہوں بوسۂ سنگِ اَسود 
یُوں دِل کی سیاہی مٹاتا رہوں میں

الٰہی میں پِھرتا رہوں گرد کعبہ 
یوں قِسمت کی گردش مٹاتا رہوں میں

لِپٹ کر گلے لگ کے میں مُلتَزم سے
گناہوں کے دھبے مٹاتا رہوں میں

ابراہیم کے نقشِ پا چُوم کر میں 
نِگاہوں سے دل میں بساتا رہوں میں

حطیمِ حرم میں نمازوں کو پڑھ کر
تیرے در پہ دُکھڑے سُناتا رہوں میں

میں پیتا رہوں ہر گھڑی آبِ زَم زَم
لگی اپنے دِل کی بُجھاتا رہوں میں

صفا اور مروہ کے مابین دوڑوں 
سَعی کر کے تُجھ کو مناتا رہوں میں

جُھکی جن کے سجدے کو محرابِ کعبہ
وہیں دل ادب سے جُھکاتا رہوں میں

مُزدَلفہ میں وقتِ سحر مُسکرا کر
یہ سُنَّت نبیﷺ کی بتاتا رہوں میں

رمی کر کے جَمَرَاٰت کی منیٰ میں 
تیرے دُشمنوں کو مٹاتا رہوں میں

تُو شر سے پناہ دے مقدر ہو ایسا
کہ بس خیر ہی خیر پاتا رہوں میں

سند حَجِ مبرُور کی لینے حاضر 
آقاﷺ کی چوکھٹ پہ جاتا رہوں میں

ہو مقبول حج حاضری دائمی میں 
پسِ حج مدینے کو جاتا رہوں میں

الٰہی تو ایسا مُقدر عطا کر
ہمیشہ ہی طیبہ میں آتا رہوں میں

الٰہی تُو قسمت دے طُور و حِرا کی
کہ اس دل میں آقاﷺ کو پاتا رہوں میں

ہے سیّؔد کی خواہش مدینے میں مر کر
ہمیشہ ہی جنَّت کو پاتا رہوں میں

 

28/05/2024

Allah ke ghar mein hun

اللہ نے بلایا ہے اللہ كے گھر میں ہو

کعبے کا نظارہ ہے اللہ كے گھر میں ہو

دربار یہ کیسا ہے پیشانی سے پہلے دِل
سجدے میں جھکایا ہے اللہ كے گھر میں ہو

مہمان خدا کے ہیں اب فکر نہیں کوئی
اللہ نے کِھلانا ہے اللہ کے گھر میں ہوں

وہ رکنِ یمانی ہو یا رکنِ عراقی ہو
ہر کون کو چوما ہے اللہ كے گھر میں ہو

یہ وقت ہے عزت کا میزاب ہے رحمت کا
سَر پر یہی سایہ ہے اللہ كے گھر میں ہو

سجدے میں اجاگر ہے اور سامنے کعبہ ہے
مولا نے نوازا ہے اللہ كے گھر میں ہو

 

23/05/2024

Safar hamara bhi Sarkar Ho madine ka

سفر ہمارا بھی سرکار ہو مدینے کا 

یہ التجا ہے کہ دیدار ہو مدینے کا

یہ آرزو ہے مدینے کی اب زیارت ہو 
حضورﷺ سارے غلاموں بے یہ عنایت ہو
مدینہ دیکھیں گے ہم بھی مدینہ دیکھیں گے 
خدارا آقاﷺ غلاموں پہ ایسی رحمت ہو
نظر کے سامنے گلزار ہو مدینے کا

سفر ہمارا بھی سرکار ہو مدینے کا
یہ التجا ہے کہ دیدار ہو مدینے کا

تمہارے روضے پہ جس وقت حاضری ہوگی 
یقین ہے کہ بہت پیاری وہ گھڑی ہوگی 
زباں پہ ورد رہے گا دورود کا اُس دم
نگاہ گنبدِ خضریٰ کو چومتی ہوگی
یا سیدی ہمیں دیدار ہو مدینے کا
 
سفر ہمارا بھی سرکار ہو مدینے کا
یہ التجا ہے کہ دیدار ہو مدینے کا
 
جو رنگ و نور سے روشن مدینہ سارا ہے
خدا نے آقاﷺ تمہارے لیے سنوارا ہے
ہم اس لئے تو مدینے کو یاد کرتے ہیں
سنا ہے ہم نے مدینہ بہت ہی پیارا ہے
بُلاوا اب میرے سرکارﷺ ہو مدینے کا
 
سفر ہمارا بھی سرکار ہو مدینے کا
یہ التجا ہے کہ دیدار ہو مدینے کا

سنے کلامِ مدینہ تو جھوم جھوم اٹھے 
جب آئے نام مدینہ تو جھوم جھوم اٹھے 
غلام سارے مدینے کو یاد کرتے ہیں
جو دیکھے شامِ مدینہ تو جھوم جھوم اٹھے
سبھی غلام ہو دربار ہو مدینے کا

سفر ہمارا بھی سرکار ہو مدینے کا
یہ التجا ہے کہ دیدار ہو مدینے کا

مدینہ خود ہی پکارے گا آ مدینے میں
ہر ایک غم کی ملے گی دوا مدینے میں 
جو دور رہ کے مدینے سے مر نہیں سکتا
کمالؔ آئے گی اس کی قضا مدینے میں
وہ خوش نصیب جو بیمار ہو مدینے کا

سفر ہمارا بھی سرکار ہو مدینے کا
یہ التجا ہے کہ دیدار ہو مدینے کا

ٹلــــــــــیگرام چیــــــنل👇🏼

https://t.me/NaatLyricsTKR

فیـــــسFacebookبــــک پیــــــج👇🏼

https://www.facebook.com/RaihaRaza786


🟩 Khushbu E Raza - خوشــبوئے رضــا Channel on WhatsApp:👇 

https://whatsapp.com/channel/0029VaAFWMZFy72JmK2e9v2F

🍃ثـواب حـاصـل کـرنـے کـی نـیـت سـے زیـادہ سـے زیـادہ شــئـیـر کیجیئے🍃

 

19/05/2024

Ek baar madine mein ho jaaye Mera Jana

اِک بار مدینے میں ہو جائے میرا جانا

پھر اور نہ کچھ مانگے سر کا رﷺ کا دیوانہ

پل پل میرا دِل تڑپے ، دن رات کرے زاری
کب آؤں مدینے میں ، کب آئے میری باری 
کب جا کے میں دیکھوں گا دربار وہ شاہانہ

اِس آس پہ جیتا ہوں ، اِک روز بلائیں گے
اور گنبدِ خضریٰ کا دیدار کرائیں گے
پھر پیش کروں گا میں اشکوں بھرا نذرانہ

بے چین نگاہوں کو دیدار عطا کر دو
د امن مِرا خوشیوں سے یا شاہِ امم! بھر دو
آباد خدا رکھے آقاﷺ ! تیرا میخانہ

اِتنی سی تمنا ہے ، ہو جائے اگر پوری
جا دیکھوں مدینہ میں، ہو جائے یہ منظوری
بِن دید کیے شاہا مرجائے نہ دیوانہ

 

16/05/2024

Mustafa Per Salam hai Mera

مُصطفٰے ﷺ پر سلام ہے میرا

اے صبا یہ پیام ہے میرا

عشقِ خیر الوری میں مٹ جاؤں
ایسے مٹنے میں نام ہے میرا

ہر نبی حشر میں پکارے گا
بس محمدﷺ امام ہے میرا

نارِ دوزخ حرام ہو مجھ پر
وہ جو کہہ دے غلام ہے میرا

ہوں ازل سے سگِ درِ حضرت
شہرہ ہر جا پہ عام ہے میرا

سامنے جب تلک نہ ہو روضہ
زندہ رہنا حرام ہے میرا

میں ریاضِؔ نبی کا بلبل ہوں
باغِ جنت مقام ہے میرا

ٹلــــــــــیگرام چیــــــنل👇🏼

https://t.me/NaatLyricsTKR

فیـــــسFacebookبــــک پیــــــج👇🏼

https://www.facebook.com/RaihaRaza786


🟩 Khushbu E Raza - خوشــبوئے رضــا Channel on WhatsApp:👇 

https://whatsapp.com/channel/0029VaAFWMZFy72JmK2e9v2F
🍃ثـواب حـاصـل کـرنـے کـی نـیـت سـے زیـادہ سـے زیـادہ شــئـیـر کیجیئے🍃

 

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...