28/10/2024

Teri Jodi Hamesha Salamat Rahe

جشنِ شادی مبارک ہو نوشے میاں
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے
ہر گھڑی تجھ پہ ہو فضلِ رب العُلیٰ
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے

فضلِ رب سے اے پیارے تُو دولہا بنا 
تیرے سر پہ ہے پھولوں کا سہرا سجا 
اہلِ محفل یہ کرتے ہیں رب سے یہ دعا 
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے 

تیرے گلشن میں کلیاں مہکتی رہیں
خوشبوئیں چار جانب بکھرتی رہیں
ہر گھڑی تجھ پہ ہو رحمتِ کبریا 
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے 

تیری زوجہ رہے عمر بھر باحیا 
اور اپنائے وہ سیرتِ فاطمہ 
تیری عادت بنے سنّتِ مصطفےٰ
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے

ایک دوجے کے حامی و ناصر بنو
درمیاں تیرے کوئی بھی جھگڑا نہ ہو 
دے خدا برکتیں از پئے مصطفےٰ 
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے

نیک اولاد کی تجھ کو نعمت ملے 
ساتھ حج کی بھی تجھکو سعادت ملے
مسکراتا رہے تُو یہی ہے دعا 
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے

رحمتوں کا رہے تجھ پہ سایہ صدا 
تجھ پہ چھائے نہیں رنج و غم کی گھٹا 
دو جہاں کی کرے مولا خوشیاں عطا 
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے

دین کے راستے پر ہی چلتے رہو
بے حیائی سے ہر لمحہ بچتے رہو
نیک اعمال سے پاؤ رب کی رضا 
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے

ایک دوجے کی عزت تُو کرتا رہے 
ایک دوجے کا حق بھی نبھاتا رہے 
سب سے کرتا ہے شوقِ فریؔدی دعا 
تیری جوڑی ہمیشہ سلامت رہے

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for you

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...