06/09/2023

Hawala Raza Ka Hai

محفل ہے یہ رضا کی مقالہ رضا کا ہے
ہر سطر ہے رضا کی حوالہ رضا کا ہے

گھر گھر میں ہے رضا کی دانش کی چاندنی
صبح رضا کی اس کا اُجالا رضا کا ہے

مہکے ہیں جس کی فکر سے عشقِ نبیﷺ کے باغ
وادی رضا کی چمن و لالہ رضا کا ہے

آصؔف گلی گلی میں ہے فیضِ رضا کی دھوم
دھرتی ہے یہ رضا کی ہمالہ رضا کا ہے

 

28/08/2023

Ala Hazrat

عشق کے باب کا عنوان ہیں اعلیٰ حضرت
حُب سرکارﷺ کی پہچان ہیں اعلیٰ حضرت

سرنگوں آپ کے آگے ہیں فقیہانِ زمن
دہر میں فقہ کے نعمان ہیں اعلیٰ حضرت

ان کی تحریر میں تحقیق کا دریا ہے رواں
مُلکِ تحقیق کے سلطان ہیں اعلیٰ حضرت

وہ ہیں اللہﷻ کی رضا اور وہ احمدﷺ کی رضا
سید خلق کی رضوان ہیں اعلیٰ حضرت

چشمہ حب نبیﷺ ان کی حدائق بخشش
عشقِ آقاﷺ کی وہ برھان ہیں اعلیٰ حضرت

کنزِ ایمان ہے فیضان انہی کا طیؔب
نور قرآن کا عرفان ہیں اعلیٰ حضرت

 

24/08/2023

Mera Bhi Unko Salam Kehna

نبی کے روضے پہ جانے والوں میرا بھی ان کو سلام کہنا
ملو تو کہنا کہ کب ملو گے ہے وقت بزمِ تمام کہنا

ان سے کہنا کہ چلتے چلتے میں قافلے سے بچھڑ گیا ہوں
مجھے بلا لو تو میں بھی دیکھوں کہاں سے راستہ ہے جنتوں کا

ندامتوں کے چراخ سارے ہمارے اشکوں سے جل رہے ہیں
جہاں پہ امت کی بخششیں ہیں وہاں پہ ہم کو بھی معاف کرنا

سنا ہے روضے کی جالیوں کو جو چومتے ہیں وہ جھومتے ہیں
ہمیں عطا ہو معراجِ قربت ہمیں بھی آتا ہے جھوم لینا

 

20/08/2023

Zahy Muqaddar Huzoor E Haq Se


 



ز ہے مقدر حضورِ حق سے سلام آیا پیام آیا

جھکاؤ نظریں بچھاؤ پلکیں ادب کا اعلیٰ مقام آیا

یہ کون سر سے کفن لپیٹے چلا ہے الفت کے راستے پر
فرشتے حیرت سے تک رہے ہیں یہ کون ذی احترام آیا

فضا میں لبیک کی صدائیں ز فرش تا عرش گونجتی ہیں
ہر ایک قربان ہو رہا ہے زباں پہ یہ کس کا نام آیا

یہ راہ حق ہے سنبھل کے چلنا یہاں ہے منزل قدم قدم پر
پہنچنا در پر تو کہنا آقا ﷺ سلام لیجیے غلام آیا

یہ کہنا آقاﷺ بہت سے عاشق تڑپتے سے چھوڑ آیا ہوں میں
بُلاوے کے منتظر ہیں لیکن نہ صبح آیا نہ شام آیا

دعا جو نکلی تھی دل سے آخر پلٹ کے مقبول ہو کے آئی
وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچی وہ جذبہ آخر کو کام آیا

خدا تیرا حامی و نگہباں او راہِ بطحا کے جانے والے
نویدِ صد اِنبساط بن کر پیامِ درود و سلام آیا

15/07/2023

Aayi Nasim E kue Mohammed

آئی نسیمِ کوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم
کھنچنے لگا دل سوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

کعبہ ہمارا کوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم
مصحفِ ایماں روئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

طوبیٰ کی جانب تکنے والوں آنکھیں کھولو ہوش سنبھالو
دیکھو قد دل جوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

نام اسی کا باب کرم ہے دیکھ یہی محراب حرم ہے
دیکھ خم ابروئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

ہم سب کا رخ سوئے کعبہ سوئے محمد روئے کعبہ
کعبے کا کعبہ کوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

بھینی بھینی خوشبو لہکی بیؔدم دل کی دنیا مہکی
کھل گئے جب گیسوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

 

21/06/2023

Hajiyon Mein Naam likh de

اے خدا حج پر پلا لے حاجیوں میں نام لکھ دے
کعبے کا جلوہ دکھا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

آنسو آنسو کر رہے ہیں حاضری کی التجاء
اپنے گھر پر تو بُلا لے حاجیوں میں نام لکھ دے

مجھ کو پہنچا دے خدا پھر سے مطاف پاک میں
اور مجھے زم زم پِلا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

ہر رکاوٹ دور کر دے دے وسائل یا خدا
خانۂ کعبہ دکھا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

اہلِ خانہ ساتھ ہو اور حاضری مقبول ہو
ہر برس یوں حج کرا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

دے وقوفِ عرفہ اور طوافِ زیارت کا شرف
مجھ کو بھی حاجی بنا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

سنگِ اسود بابِ کعبہ اور حطیمِ پاک سے
ملتزم سے تو مِلا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

نغمہ لبیک کی پرسوز لے ہونٹوں پہ ہو
خشک ہونٹوں کو صدا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

خواہشوں کے دیش میں آئے اجؔاگر بار بار
پھر مدینے کی ہوا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

 

15/06/2023

Muhammad Naam Aesa Hai

 

دلوں سے غم مٹاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے
نگر اجڑے بساتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے

انہی کے نام سے پائی فقیروں نے شہنشاہی
خدا سے بھی ملاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے

انہی کے ذکر سے روشن راتیں پھر لوٹ آتی ہیں
نصیبوں کو جگاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے

درودوں کی مہک سے محفلیں آباد رہتی ہیں
میری نعتیں سجاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے

محبت کے کنول کھلتے ہیں اُن کو یاد کرنے سے
بڑی خوشبوئیں لاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے

مدد حاصل ہے مجھ کو ہر گھڑی شاہِ مدینہ کی
میری بگڑی بناتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے

میں فخری فکر دنیا آخرت سب بھول جاتا ہوں
مجھے جب یاد آتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے

11/06/2023

Ya Allah Ya Rahman


اپنے سجدوں پہ یقیں دے ہم کو
ابر رحمت سی زمیں دے ہم کو
 کر دے کچھ ایسا کرم کہ بدل جائیں ہم
ہم تیرے ہو کہ رہیں تیرے رستے پہ چلیں

یا اللہ یا رحمٰن یااللہ یا رحمٰن یا اللہ یا رحمٰن

تیری رحمت ک طلب گار ہیں ہم
یہ بجا ہے کہ گناہ گار ہیں ہم
ہا ں گناہ گار ہیں ہم ہاں سیا ہ کار ہیں ہم
تو ہے رحمن و رحیم تو ہے غفار وکریم

یا اللہ یا رحمٰن یااللہ یا رحمٰن یا اللہ یا رحمٰن

بات بن بن کے بگڑ جاتی ہے
ساری دنیا ہمیں ٹھکراتی ہے
منتشر کیوں ہیں ہم ڈ گمگا تے ہیں قدم
جوش رحمت تو دیکھا آنسو رہتے ہیں سدا

یا اللہ یا رحمٰن یااللہ یا رحمٰن یا اللہ یا رحمٰن

تو ہی ہم پے عطائیں کرتا ہے
توہی دور بلائیں کرتا ہے
کبھی خالی نہ رہا تیرے در پہ جو جھکا
کر دے مجھ پہ بھی عطا ہے یہ احمد کی صدا
یا اللہ یا رحمٰن یااللہ یا رحمٰن یا اللہ یا رحمٰن

 

04/06/2023

Humne Ankhon Se Dekha Nahi Hai Magar

ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر ان کی تصویر سینے میں موجود ہے
جس نے لا کر کلام الٰہی دیا وہ محمدﷺ مدینے میں موجود ہے

پھول کھلتے ہیں پڑھ پڑھ کے صلِّ علیٰ چوم کر کہہ رہی ہے یہ بادِ صبا
ایسی خوشبو چمن کے گلو میں کہاں جو نبیﷺ کے پسینے میں موجود ہے

ہم نے مانا کہ جنت بہت ہے حسیں چھوڑ کر ہم مدینہ نہ جائیں کہیں
یوں تو جنت میں سب ہے مدینہ نہیں اور جنت مدینے میں موجود ہے

چھوڑنا تیرا طیبہ گوارا نہیں ساری دنیا میں ایسا نظارا نہیں
ایسا منظر زمانے میں دیکھا نہیں جیسا منظر مدینے میں موجود ہے

وہ ابو بکر فارق و عثمان علی ہے یہ سب انكے دینِ مبین كے فقیہ
وہ فقیہوں کے افسر شہِ انبیاء وہ شہنشاہ مدینہ میں موجود ہے

بے سہاروں کو سینے سے لپٹا لیا جس نے جو مانگ اسکو عطا کر دیا
وہ فقیروں کے افسر شہِ انبیاء وہ شہنشاہ مدینہ میں موجود ہے

 

20/05/2023

Tajushshariya Aap Hain

اخترِ بُرج ہدایت آپ ہیں
رہبر و تاجِ شریعت آپ ہیں

آپ مفتی آپ عالم باعمل
عاشقِ ماہِ رسالت آپ ہیں

آپ کے حسنِ ملیح پر میں فدا
خوبصورت خوب سیرت آپ ہیں

آپ عارف آپ صوفی باصفا
کاشفِ اسرارِ قدرت آپ ہیں

حجت الاسلام کے فیضان سے
رہبرِ دین و طریقت آپ ہیں

اعلیٰ حضرت آپ کے جدِّ کریم
شانِ نامِ اعلیٰ حضرت آپ ہیں

ابنِ جیلانؔی میاں اختر رضا
سنیت کی شان و شوکت آپ ہیں

ٹلــــــــــیگرام چیــــــنل👇🏼

https://t.me/NaatLyricsTKR

فیـــــسFacebookبــــک پیــــــج👇🏼

https://www.facebook.com/RaihaRaza786

تحــــریری کــــــلام خوشــــــبوئے رضـــــــا❶
https://chat.whatsapp.com/HrlDPAT1g7S4KbGmZJAO4z

🍃ثـواب حـاصـل کـرنـے کـی نـیـت سـے زیـادہ سـے زیـادہ شــئـیـر کیجیئے🍃

 

12/05/2023

Namaz Mein Suroor Hai

یہ دین کا ستون ہے یہ چین ہے سکون ہے
چشمِ نبی ﷺ کا نور ہے نماز میں سرور ہے

روکے بدی برائی سے بچائے بے حیائی سے
گناہ کرتی چور ہے نماز میں سرور ہے

گہری قبر کی منجی ہے جنت کے در کی کنجی ہے
رضائے رب غفور ہے نماز میں سرور ہے

گر چاہو حُسنِ زندگی کرو اُسی کی بندگی
پھر سارے رنج دور ہے نماز میں سرور ہے

یہی میری معراج ہے یہی میرا اعجاز ہے
جو سر اُسی حضور ہے نماز میں سرور ہے

بلوا کے رب نے اپنے پاس عطا کیا ہے گفٹ خاص
تحفہ بڑا مشہور ہے نماز میں سرور ہے

روحانؔی اہتمام ہو نمازوں کا دوام ہو
ملے بہشت ضرور ہے نماز میں سرور ہے

 

03/05/2023

Wo Sheher E Mohabbat

وہ شہر ے محبت جہاں مصطفیٰ ہیں وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے
وہ سونے سے کنکر وہ چاندی سی مٹی نظر میں بسانے کو دل چاہتا ہے

جہادِ محبت کی آواز گونجی کہا حنظلہ نے یہ دلہن سے اپنی
اجازت اگر دو تو جامِ شہادت لبوں سے لگانے کو دل چاہتا ہے

جو پوچھا نبی نے کہ کچھ گھر بھی چھوڑا تو صدیقِ اکبر کے ہونٹوں پہ آیا
وہاں مال و دولت کی کیا ہے حقیقت جہاں جاں لٹانے کو دل چاہتا ہے

ستاروں سے چاند یہ کہتا ہے ہر دم تمہیں کیا بتائیں وہ ٹکڑوں کا عالم
اشاروں میں آقا کے اتنا مزہ تھا کہ پھر ٹوٹ جانے کو دل چاہتا ہے

وہ ننھا سا اصغر وہ ایڑی رگڑ کر یہی کہہ رہا ہے وہ خیمے میں رو کر
اے بابا میں پانی کا پیاسا نہیں ہوں میرا سر کٹانے کو دل چاہتا ہے

کہ جو دیکھا ہے روئے جمالِ رسالت تو طاہر عمر مصطفی سے یہ بولے
بڑی آپ سے دشمنی تھی مگر اب غلامی میں آنے کو دل چاہتا ہے

 

Ye na poochho kidhar ja raha hun

یہ نہ پوچھو کدھر جا رہا ہوں

آج میں اپنے گھر جا رہا ہوں

دوستو اب نہ آنسو بہانا
قبر ہی تو ہے اصلی ٹھکانہ
یہ نہ سمجھو مر جا رہا ہوں
آج میں اپنے گھر جا رہا ہوں

پاس میرے نہیں سونے چاندی
ہاتھ میرے ہیں دونوں ہی خالی
چھوڑ کر مال و زر جا رہا ہوں
آج میں اپنے گھر جا رہا ہوں

قبر میں سامنے روئے سرکار ہوگا
قبر میں ان کا دیدار ہوگا
بس یہی سوچ کر جا رہا ہوں
آج میں اپنے گھر جا رہا ہوں

دفن کر کے مجھے مت بھلانا
قبر پر تم میری آنا جانا
سن لو لختِ جگر جا رہا ہوں
آج میں اپنے گھر جا رہا ہوں

 

16/03/2023

Jo Rab Hai Mera

 

سارے جگ کو اس نے بنایا جو رب ہے میرا جو سب ہے میرا

مہر و مہ سے اس نے سجایا جو رب ہے میرا جو سب ہے میرا

اس کے سوا میرا کوئی نہیں ہے اس پر ایماں اس پر یقین ہے
اپنا رستہ اس نے دکھایا جو رب ہے میرا جو سب ہے میرا

جسم و مکان و جہت سے وریٰ وہ عیب اور نقص سے پاک و جدا وہ
مانا اسی کو اپنا خدایا جو رب ہے میرا جو سب ہے میرا

سب سے بڑھ کر ذات ہے اس کی سب سے سچی بات ہے اس کی
مجھ سے کمینے کو بھی نبھایا جو رب ہے میرا جو سب ہے میرا

میں ہوں بندہ وہ ہے مولا ذات ہے اس کی سب سے اعلیٰ
اس نے پالا اس نے بنایا جو رب ہے میرا جو سب ہے میرا

ہر شۓ پر وہ مولا قادر فاؔنی ہے اس کی حمد سے قاصر
اس کی ہے بے حد مجھ پر عطایا جو رب ہے میرا جو سب ہے میرا

07/03/2023

Aaj Ro Ro Kar Tujhe Dil Ne Pukara Ya Khuda

 

ہو عطا رحمت کا تیری اک اشارہ یا خدا 
آج رو رو کر تجھے دل نے پکارا یا خدا

ہے گناہوں کے سمندر میں پھنسی ناؤ میری
میری کشتی کو عطا کر دے کنارا یا خدا

جو میرے اپنے تھے مولا آج بیگانے ہیں وہ
ما سوا تیرے نہیں کوئی سہارا یا خدا

سوچ کر روتا ہے دل کہ جو تجھے راضی کرے
ہے نہیں ایسا عمل کوئی ہمارا یا خدا

یہ غلامِ مصطفیٰ اور جنیدِ قاسمی
دیکھ لے اس شب کے صدقے در تمہارا یا خدا


ٹلــــــــــیگرام چیــــــنل👇🏼

https://t.me/NaatLyricsTKR

فیـــــسFacebookبــــک پیــــــج👇🏼

https://www.facebook.com/RaihaRaza786

تحــــریری کــــــلام خوشــــــبوئے رضـــــــا❶
https://chat.whatsapp.com/HrlDPAT1g7S4KbGmZJAO4z

🍃ثـواب حـاصـل کـرنـے کـی نـیـت سـے زیـادہ سـے زیـادہ شــئـیـر کیجیئے🍃

Main Banda E Aasi Hoon 2

 

مانا کہ گناہوں میں گرفتار ہوں مولا

میں تیری عطاؤں کا طلبگار ہوں مولا

تو میری خطاؤں کو عطاؤں میں بدل دے
بن تیری عطاؤں کے میں لا چار ہوں مولا

بھٹکا ہوا راہی ہوں صحیح راہ دکھا دے
رنگین یہ دنیا سے میں بیزار ہوں مولا

اس رات کے صدقے میں خطا معاف ہو میری
میں اپنی خطاؤں پہ شرمسار ہوں مولا

پہچان جنؔید ان کی ثناء حشر میں ہوگی
نسبت کے بنا ان کی میں بے کار ہو مولا


ٹلــــــــــیگرام چیــــــنل👇🏼

https://t.me/NaatLyricsTKR

فیـــــسFacebookبــــک پیــــــج👇🏼

https://www.facebook.com/RaihaRaza786

تحــــریری کــــــلام خوشــــــبوئے رضـــــــا❶
https://chat.whatsapp.com/HrlDPAT1g7S4KbGmZJAO4z

🍃ثـواب حـاصـل کـرنـے کـی نـیـت سـے زیـادہ سـے زیـادہ شــئـیـر کیجیئے🍃

27/02/2023

Mere Malik tu Jab Chahe

گدا کو بادشاہ یا بادشاہوں کو گدا کر دے

میرے مالک تو جب چاہے کسی کو کیا سے کیا کر دے

جسے تو پکڑ لے اس کو چھڑا سکتا نہیں کوئی
اسے پھر کون پکڑے جس کو مولا تو رہا کر دے

کبھی کنواں کبھی منڈی کبھی پھر قید میں یوسف
کبھی تو مصر کا قیدی مصر کا بادشاہ کر دے

نبوت سے رسالت سے نوازے یوں تو بے حد کو
مگر ختمِ نبوت میرے آقا ﷺ کو حبا کر دے

کبھی تو بادشاہوں سے منگائے بھیک در در کی
کبھی اک مصر کا قیدی مصر کا بادشاہ کر دے

مکینوں کو مکانوں کو زمین و آسمانوں کو 
تو جب چاہے تو سب کچھ ایک لحظے میں فنا کر دے

میرے مولا کی رحمت اور عنایت دیکھیے ارشؔد
کہ موسیٰ لینے جائے آگ پیغمبری عطا کر دے

 

21/02/2023

Mustafa Aaj Dulha Bane Hain

شب ہے معراج کی کیا ادا ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں
جوش پر رحمتِ کبریا ہے مصطفیٰﷺ آج دولہا بنے ہیں

رب کو میراج میں مصطفی نے اپنے ماتھے کی آنکھوں سے دیکھا
یہ حدیثوں سے ثابت ہوا ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

آج جبریل نے بھی لبوں سے پیارے آقاﷺ کے تلوؤں کو چوما
اللہﷻ اللہﷻ کیا مرتبہ ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

شان دیکھو مکینِ مدینہ‌ لامکاں رب سے ملنے چلے ہیں
یہ شرف آپﷺ ہی کو ملا ہے مصطفیٰﷺ آج دولہا بنے ہیں

انبیاء دے رہے ہیں سلامی کر رہے ہیں فرشتے غلامی
ہر طرف شور صلِ علیٰ ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

جا کے سدرہ پہ جبریل بولے آگے جاؤں گا تو پر جلے گے
یا نبی ﷺ یہ میری انتہا ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

یوں ہوا عرش پر ان کا جانا اک ہی لمحے میں لوٹ آنا
کتنا دلچسپ واقعہ ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

عاصؔم القادری تیرے لب پر نغمہ معراج کا جو ہے آیا
یہ حبیبِ خدا کی عطا ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

16/02/2023

Rutba Muawiyah Ka

خدا نے لطف کرم سے اونچا کیا ہے رتبہ معاویہ کا

پڑھا ہے امت کے پیشواؤں نے خوب خطبہ معاویہ کا

کلامِ ربّ کے ہوئے وہ کاتب ، بنے نبی کے عظیم صاحب
جبھی تو اُونچا ہوا ہے دیکھو ،  مقام و رُتبہ معاویہ کا

علی کے لختِ جگر نے ان کو ، کیا خلیفہ، ہوئے ہیں راضی
حَسن کی ہے جس پہ مہر ثابِت، وہ ہے قَبالہ معاویہ کا

کتاب و سُنت کے ہیں یہ عالم ، رُموز و اَسرار کے ہیں عارف
فقاہت و اِجتہاد میں بھی ، ہے بھاری پلّہ معاویہ کا

تبرکاتِ نبی کو اپنے کفن میں لے کر لحد میں اُترے
ہے برکتوں کو سمیٹنے کا عجب طریقہ معاویہ کا

ہوئے صحابہ کی صَف میں شامل ، غلام آقا کے ہیں یہ کامل
مقام دیکھو ، نصیب دیکھو ، عجب نرالا معاویہ کا

عَدو جنابِ معاویہ کا،ذلیل و رُسوا و خوار ہوگا
مقام و عزت وہ پائے گا جو ، ہوا ہے شیدا معاویہ کا

شَرَف خُدا نے ہے کیسا بخشا ، ہیں ان کی خواہَر نبی کی زوجہ
ہے کس قدر اِحترام والا ، عظیم رشتہ معاویہ کا

نگاہ کرکے،دعائیں دے کر، عنایتیں کرکے خاص اپنی
عُلوم و عرفاں سے بھر دیا ہے، نبی نے سینہ معاویہ کا

لبوں پہ سرکار کے ہے آیا ، اِسی لیے ہم کو بھی ہے بھایا
چمکتا روشن دَمکتا تارہ ، ہے نامِ والا معاویہ کا

علی کے لختِ جِگر نے ہاتھوں میں ہاتھ انکے دِیا ہے دیکھو
ہوئے ہیں فرمانروا یہ سب پر،جما ہے سکّہ معاویہ کا

یزید کے فعلِ بد کا ان سے ، کرو نہ ہر گِز موازنہ تُم
یہ عادل و پارسا ہیں دیکھو، عمل ہے شُستہ معاویہ کا

کمانِ بُرہان سے نِکل کر ، کیا  ہے باطل کے تَن کو گھائل
عَدو کے سینے پہ تِیر بن کر لگا قصیدہ معاویہ کا

مُحبِّ اَصحاب و آل ہو کر ، ہمیشہ رہنا انہیں کا چاکر
ملے گا بُرہان تجھ کو صدقہ علی ، حَسن کا  معاویہ کا

از قلم✒️: ابوالحقائق راشد علی رضوی عطاری مدنی


 

02/02/2023

Lo Madine ki Tajalli se

لَو مدینے کی تجلّی سے لگائے ہوئے ہیں

دل کو ہم مطلعِ انوار بنائے ہوئے ہیں

اِک جھلک آج دِکھا گنبدِ خضرٰی کے مکِیں
کچھ بھی ہے دُور سے دِیدار کو آئے ہوئے ہیں 

سر پہ رکھ دیجے ذرا دستِ تسلّی آقا ﷺ
غم کے مارے ہیں زمانے کے ستائے ہوئے ہیں

بوسۂ دَر سے نہ روک ان کو تو اب اے دربان
خود نہیں آئے یہ مہمان بلائے ہوئے ہیں

نام آنے سے ابوبکر و عمر کا لَب پر
کیوں بِگڑتا ہے وہ پہلُو میں سُلائے ہوئے ہیں

حاضر و ناظر و نُور و بشر و غیب کو چھوڑ
شُکر کر وہ تیرے عیبوں کو چُھپائے ہوئے ہیں

کٹ گیا ہے تیری تعلیم سے رشتہ اپنا
صرف رسم و رہِ دُنیا ہی نِبھائے ہوئے ہیں

قبر کی نیند سے اُٹھنا کوئی آسان نہ تھا
ہم تو محشر میں انہیں دیکھنے آئے ہوئے ہیں

تیری نِسبت کی بدولت ہی تو ہم جیسے لوگ
کُفر کے دور میں ایمان بچائے ہوئے ہیں

کیوں نہ پلڑا تیرے اعمال کا بھاری ہو نصؔیر
اب تو میزان پہ سرکارﷺ بھی آئے ہوئے ہیں

 

16/01/2023

سنیوں کا نمبر ون خلیفہ صدیق ہے

سنیوں کا نمبر ون خلیفہ
صدیق ہے صدیق ہے

آقاﷺ نے بنایا ہے جسے پہلا خلیفہ
ہر ایک صحابی نے جسے مانا ہے آقاﷺ
قرآن مقدس نے پڑھا جس کا قصیدہ
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق

عثمان ہوں،فاروق ہوں، یا ہوں کہ وہ حیدر
سب نے جسے مانا ہے دل و جان سے رہبر
کوئی بھی نہیں جس سے بڑا بعد پیمبر
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق

جو ختم نبوت پہ سدا پہرا دیا ہے
کفار سے سرکار کی خاطر جو لڑا ہے
پیغام سدا عشقِ نبی کا جو دیا ہے
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق

ہر ایک عدو جس کا جہنم میں جلے گا
اور جس کا گدا چین سے جنت میں رہے گا
انعام جسے خاص مرے رب سے ملے گا
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق

وہ جس کے غلاموں کے لیے پیار علی ہیں
وہ جس کے عدو کے لیے تلوار علی ہیں
وہ جس کے دل و جاں سے وفادار علی ہیں
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق

دربارِ محمدﷺ کا ادب جس نے بتایا
ہے پھیلا ہوا جس کا جہاں بھر میں اجالا
آقا نے امامت کا شرف جس کو ہے بخشا
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق

سرکار کے پہلو میں وہ جو کر رہا آرام
جو عشق محمدﷺ کا پلاتا ہے سدا جام
اے سیؔف بنا دیتا ہے جو بگڑے ہوئے کام
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق

 

05/01/2023

Share Taiba Ka Wo Bazar Bada Pyara Hai

شہر طیبہ کا وہ بازار بڑا پیارا ہے
ہم غلاموں کا خریدار بڑا پیارا ہے

روز کہتی ہے مدینے میں اتر کے جنت
یا نبی آپﷺ کا دربار بڑا پیارا ہے

دیکھ کر کہتے تھے صدیق کو میرے آقا
اے صحابہ یہ میرا یار بڑا پیارا ہے

جس پہ آجائے ترس حشر میں آقا کو میرے
میرے رب کو وہ گنہگار بڑا پیارا ہے

یوں تو اظہار محبت ہے کیا کتنوں نے
اے بلال آپ کا اظہار بڑا پیارا ہے

انکے گستاخ کو مارا ہے چھپی ہے یہ خبر
واقعی آج کا اخبار بڑا پیارا ہے

آپ حسنی بھی حسینی بھی ہیں غوثِ اعظم
مرحبا آپ کا گھر بار بڑا پیارا ہے

اے غزؔالی جو چھپائے گا ہمیں محشر میں
وہ وسیع دامنِ سرکار ﷺ بڑا پیارا ہے

 

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...