21/06/2023

Hajiyon Mein Naam likh de

اے خدا حج پر پلا لے حاجیوں میں نام لکھ دے
کعبے کا جلوہ دکھا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

آنسو آنسو کر رہے ہیں حاضری کی التجاء
اپنے گھر پر تو بُلا لے حاجیوں میں نام لکھ دے

مجھ کو پہنچا دے خدا پھر سے مطاف پاک میں
اور مجھے زم زم پِلا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

ہر رکاوٹ دور کر دے دے وسائل یا خدا
خانۂ کعبہ دکھا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

اہلِ خانہ ساتھ ہو اور حاضری مقبول ہو
ہر برس یوں حج کرا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

دے وقوفِ عرفہ اور طوافِ زیارت کا شرف
مجھ کو بھی حاجی بنا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

سنگِ اسود بابِ کعبہ اور حطیمِ پاک سے
ملتزم سے تو مِلا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

نغمہ لبیک کی پرسوز لے ہونٹوں پہ ہو
خشک ہونٹوں کو صدا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

خواہشوں کے دیش میں آئے اجؔاگر بار بار
پھر مدینے کی ہوا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for you

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...