21/02/2023

Mustafa Aaj Dulha Bane Hain

شب ہے معراج کی کیا ادا ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں
جوش پر رحمتِ کبریا ہے مصطفیٰﷺ آج دولہا بنے ہیں

رب کو میراج میں مصطفی نے اپنے ماتھے کی آنکھوں سے دیکھا
یہ حدیثوں سے ثابت ہوا ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

آج جبریل نے بھی لبوں سے پیارے آقاﷺ کے تلوؤں کو چوما
اللہﷻ اللہﷻ کیا مرتبہ ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

شان دیکھو مکینِ مدینہ‌ لامکاں رب سے ملنے چلے ہیں
یہ شرف آپﷺ ہی کو ملا ہے مصطفیٰﷺ آج دولہا بنے ہیں

انبیاء دے رہے ہیں سلامی کر رہے ہیں فرشتے غلامی
ہر طرف شور صلِ علیٰ ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

جا کے سدرہ پہ جبریل بولے آگے جاؤں گا تو پر جلے گے
یا نبی ﷺ یہ میری انتہا ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

یوں ہوا عرش پر ان کا جانا اک ہی لمحے میں لوٹ آنا
کتنا دلچسپ واقعہ ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

عاصؔم القادری تیرے لب پر نغمہ معراج کا جو ہے آیا
یہ حبیبِ خدا کی عطا ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for you

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...