01/09/2022

Aye Naam E Muhammad Salle Ala



اے نامِ محمد صل علی سبحان اللہ سبحان اللہ

دی جس نے ہمارے دلوں کو جلا سبحان اللہ سبحان اللہ

گیسو والیل اذا یغشیٰ یسین جبیں عارض طٰہ
ماذاغ کا آنکھوں میں سرمہ سبحان اللہ سبحان اللہ

تنویر ہے قلبِ فطرت کی تفسیر ہے راز وحدت کی
وہ پیکر نوری صل علےٰ سبحان اللہ سبحان اللہ

قرآن اٹھا کر دیکھ ذرا معلوم تجھے ہو جائے گا
ہے قول محمد قول خدا سبحان اللہ سبحان اللہ

جب پایا اشارہ انگلی کا دو ٹکڑے فلک پر چاند ہوا
ڈوبا ہوا سورج پلٹا سبحان اللہ سبحان اللہ

ہے قول خدائے جن و بشر انا اعطینک الکوثر
رب نے جو دیا کثرت سے دیا سبحان اللہ سبحان اللہ

معراج کی شب معلوم ہوا عالم کو تیری رفعت کا پتہ
ہے قدموں کے نیچے عرش علیٰ سبحان اللہ سبحان اللہ

خالق بھی ساتھ فرشتوں کے بھیجے درودوں کے تحفے
یہ شان تیری رتبہ یہ تیرا سبحان اللہ سبحان اللہ

پتھر تھے بندھے بالائے شکم بوسیدہ قبا تھی زیب تن
شاہنشاہ دو عالم کی یہ ادا سبحان اللہ سبحان اللہ

ہم رات کو شب بھر سوتے ہیں امت کے وہ غم میں روتے ہیں
ہم جرم کریں وہ عفو عطا سبحان اللہ سبحان اللہ

اعمال نا دیکھے یہ دیکھا محبوب کے کوچے کا ہے گدا
مولا نے مجھے یوں بخش دیا سبحان اللہ سبحان اللہ

جب میں نے سنائی نعت نبی سن ہو گیا نجدی سنتے ہی
سنّی نے سنا سن کر یہ کہا سبحان اللہ سبحان اللہ

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for you

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...