25/09/2022

Jaga Ji Lagane Ki Duniya Nahi Hai

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سُو نمونے
مگر تجھ کو اندھا کیا رنگ و بُو نے
کبھی غور سے بھی دیکھا ہے تو نے
جو معمور تھے وہ محل اب ہیں سُونے
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

ملے خاک میں اہلِ شاں کیسے کیسے
مکیں ہو گئے لا مکاں کیسے کیسے
ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے
زمیں کھا گئی نوجواں کیسے کیسے
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

اجل نے نہ کسریٰ ہی چھوڑا نہ دارا
اسی سے سکندر سا فاتح بھی ہارا
ہر ایک چھوڑ کے کیا کیا حسرت سدھارا
پڑا رہ گیا سب یہیں ٹھاٹ سارا
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

تجھے پہلے بچپن میں برسوں کھلایا
جوانی نے پھر تجھ کو مجنوں بنایا
بڑھاپے نے پھر آ کے کیا کیا ستایا
اجل تیرا کر دے گی بالکل صفایا
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

یہی تُجھکو دُھن ہے رہوں سب سے بالا
ہو زینت نرالی ہو فیشن نرالا
جیا کرتا ہے کیا یونہی مرنے والا 
تجھے حسنِ ظاہر نے دھوکے میں ڈالا
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

بڑھاپے سے پاکر پیامِ قضا بھی
نہ چونکا نہ چیتا نہ سنبھلا ذرا بھی
کوئی تیری غفلت کی ہے انتہا بھی
جنوں چھوڑ کر اب ہوش میں آ بھی
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

جب اس بزم سے اٹھ گئے دوست اکثر
اور اٹھتے چلے جا رہے ہیں برابر
یہ ہر وقت پیشِ نظر جب ہے منظر
یہاں پر ترا دل بہلتا ہے کیوں کر
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

یہ دنیائے فانی ہے محبوب تجھ کو
ہوئی واہ کیا چیز مرغوب تجھ کو
نہیں عقل آئی مجذوبؔ تجھ کو
سمجھ لینا اب چاہیے خوب تجھ کو
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

 

17/09/2022

Main To Panjatan Ka Ghulam Hoon

 

میں تو پنجتنؑ کا غلام ہوں 
میں غلام ابنِ غلام ہوں
مجھے عشق ہے تو خدا سے ہے 
مجھے عشق ہے تو رسولؐ سے
یہ کرم ہے سارا بتولؑ کا
میرے منہ سے آئے مہک سدا 

جو میں نام لوں تیرا جھوم کے
میں تو پنجتنؑ کا غلام ہوں 

مجھے عشق سرو و سمن سے ہے 
مجھے عشق سارے چمن سے ہے
مجھے عشق ان کی گلی سے ہے 
مجھے عشق ان کے وطن سے ہے
مجھے عشق ہے تو علیؑ سے ہے 
مجھے عشق ہے تو حسنؑ سے ہے
مجھے عشق ہے تو حسینؑ سے 
مجھے عشق شاہِ زمن سے ہے

میں تو پنجتنؑ کا غلام ہوں 
میں غلام ابنِ غلام ہوں

ہوا کیسے تن سے وہ سر جدا 
جہاں عشق ہو وہیں کربلا
میری بات انہی کی بات ہے 
میرے سامنے وہی ذات ہے
وہی جن کو شیرِ خدا کہیں 
جنہیں بابِ صِلّ علیٰ کہیں
وہی جن کو آلِ نبیؐ کہیں 
وہی جن کو ذاتِ علیؑ کہیں

وہی پختہ ہیں میں تو خام ہوں
میں تو پنجتنؑ کا غلام ہوں

میں قمر ہوں شاعرِ بے نوا
میری حیثیت ہی بھلا ہے کیا
وہ ہیں بادشاہوں کے بادشاہ
میں ہوں ان کے در کا بس اک گدا
میرا پنجتن سے ہے واسطہ
میرا نسبتوں کا ہے سلسلہ

میں فقیرِ خیرالانام ہوں
میں تو پنجتنؑ کا غلام ہوں 

میرا شعر کیا میرا ذکر کیا 
میری بات کیا میری فکر کیا
میری بات ان کے سبب سے ہے 
میرا شعر ان کے ادب سے ہے
میرا ذکر ان کے طفیل سے  
میری فکر ان کے طفیل سے
کہاں مجھ میں اتنی سکت بھلا 
کہ ہو منقبت کا بھی حق ادا

میں مریدِ خیرالانام ہوں
میں تو پنجتنؑ کا غلام ہوں

(الحاج ڈاکٹر محمد یوسف قمر)

12/09/2022

Aye Rasul E Hashmi

Muntazir Hun Phir Karam Ka A Rasool E Hashmi
Jald Dekhon Dar Tumhara A Rasool E Hashmi

Kyun Na Main Honton Se Chomun Aur Lagaon Aankhon Se
Hai Tumhara Naam Pyara A Rasool E Hashmi

Jab Bhi Mushkil Paish Aayi Aagye Dar Par Gada
De Diya Tum Ne Sahara A Rasool E Hashmi

Jam Apne Ishq Ka Hum Ko Pilaya Aap Ne
Aap Ne Hum Ko Sanwara A Rasool E Hashmi

Aap Ki Ummat Paresha’n Hai Shaha Is Dehr Main
Ho Karam Ka Ik Ishara Ya Rasool E Hashmi

Aap Hi Faryad Sunte Hain Humari Aap Par
Haal E Dil Hai Aashkara A Rasool E Hashmi

Bakht E Shakir Ko Jaga Do Aur Aata Kar Do Ise
Apne Rauze Ka Nazara A Rasool E Hashmi

Kalam: Ameer e Sunni Dawat e Islami
Maulana Shakir Ali Noori

 

10/09/2022

Mustafa Ke Baad Nabi Koi Nahi Hai

ہم ختمِ نبوت کی حفاظت کے امیں ہیں
ہم زندہ و بیدار ہیں مردار نہیں ہے
کوئی نہیں کوئی نہیں کوئی نہیں ہے 
مصطفٰےﷺ کے بعد نبی کوئی نہیں ہے

میں ختم نبیین ہو فرمانِ محمد ﷺ
بعد ان کے نہیں کوئی نبی شانِ محمدﷺ
اس شان پہ امت ہوئی قربانِ محمدﷺ

اَکْمَلْتُ لَکُمْ ختمِ نبوت کی بشارت
اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ اس نعمت کی وضاحت
ہاں دین فروشی کی نہیں ہم کو ہے عادت

ہم حاجِب و دربارن ہیں غدار نہیں ہیں
ہم فرش پہ چلتے ہیں مگر خُلد نشیں ہیں
ہم عشق کا پیکر ہیں گنہگار نہیں ہیں

جو مکر کرے اس کیلئے تیغِ خدا ہیں
ہم ختمِ نبوت کے عقیدے پہ فدا ہیں
مرزا کے طرف دار تو برباد صدا ہیں

آدم سے جو پہلے تھے نبی ہیں وہی عاقب
وہ ختمِ رسولاں ہیں عقیدہ یہی واجب
ہوشیار ہیں پرجوش ہیں کہہ دیجئے ثاقؔب

 

07/09/2022

Khatam E Nabwat Zindabad

یہ فیصلہ ہے اپنا یہی بات ہے آخر

ہے ختم نبوت کے لیے جان بھی حاضر

اسلام کی بنیاد ہے یہ ختمِ رسالت
ہے نقش دلوں پہ نبی کی مہر نبوت

جب لا نبی بعدی محمد نے کہا ہے
اب جو نبی کا دعوی کرے جھوٹا بڑا ہے

واللہ ادھورا تھا نبوت کا محل بھی
سرکار کے آنے سے ہی تکمیل ہوئی تھی

صدیق کی تلوار نے کذاب کو مارا
یوں ختم نبوت پہ کڑا پہرہ لگایا

مرزائی قادیانی ہیں کافر بڑے کافر
نہ شک کرو اسلام سے ہو جاؤ گے باہر

گھربار بھی اولاد بھی سرکار پہ قربان
اس نام پہ قربان ہے ہر ایک مسلمان

سرکار کی تعریف میں قرآن کے پارے
وہ آخری نبی ہیں یہ قرآن پکارے

میں ختم نبوت کا محافظ ہوں اجاگر
پیچھے نہ ہٹوں گا بھلے کٹ جائے میرا سر

 

06/09/2022

Ustad E Mohtarm

کتنی محبتوں سے پہلا سبق پڑھایا 
میں کچھ نہ جانتا تھا، سب کچھ مجھے سکھایا
اَن پڑھ تھا اور جاہل ، قابل مجھے بنایا
دنیا ئے علم و دانش کا راستہ دکھایا
اے دوستو ملیں تو بس ایک پیام کہنا
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

مجھ کو خبر نہیں تھی، آیاہوں میں کہاں سے
ماں باپ اس زمیں پر لائے تھے آسمان سے
پہنچا دیافلک تک استاد نے یہاں سے
واقف نہ تھا ذرا بھی، اتنے بڑے جہاں سے
مجھ کو دلایا کتنا اچھا مقام کہنا
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

جینے کا فن سکھایا،مرنے کا بانکپن بھی
عزت کے گر بتائے ، رسوائی کے چلن بھی
کانٹے بھی راہ میں ہیں ،پھولوں کی انجمن بھی
تم فخرِ قوم بننا اور نازشِ وطن بھی
ہے یاد مجھ کو ان کا ایک اک کلام کہنا
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

جو عِلم کا عَلم ہے، استاد کی عطا ہے
ہاتھوں میں جو قلم ہے، استاد کی عطا ہے
جو فکر تازہ دم ہے، استاد کی عطا ہے
جو کچھ کیا رقم ہے، استاد کی عطا ہے
اُن کی عطا سے چمکا، حاطبؔ کا نام کہنا
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

 

03/09/2022

Ummat ko aye Khudaya

امت کو اے خدایا تیرا ہی آسرا ہے
شیرازہ اس کا بکھرا تیرا ہی آسرا ہے

غیروں نے ظلم توڑا اپنوں نے ہائے چھوڑا
دے دے تو ہی سہاراتیرا ہی آسرا ہے

دل خون رو رہا ہے رنجور ہو رہا ہے
حالات نے ستایا تیرا ہی آسرا ہے

دشمن ملے ہوئے ہیں جنگ پر تلے ہوئے ہیں
چاروں طرف سے گھیرا تیرا ہی آسرا ہے

پھر سے کوئی عمر دے اعدا کی جو خبر لے
ہر ایک نے پکارا تیرا ہی آسرا ہے

بندوں کو اپنے دے دے اسباب زندگی کے
ظلم و ستم نے مارا تیرا ہی آسرا ہے

کرتا ہے التجا اب تیرا عبید یا رب
کر دے کرم خدایا تیرا ہی آسرا ہے

 

01/09/2022

Aye Naam E Muhammad Salle Ala



اے نامِ محمد صل علی سبحان اللہ سبحان اللہ

دی جس نے ہمارے دلوں کو جلا سبحان اللہ سبحان اللہ

گیسو والیل اذا یغشیٰ یسین جبیں عارض طٰہ
ماذاغ کا آنکھوں میں سرمہ سبحان اللہ سبحان اللہ

تنویر ہے قلبِ فطرت کی تفسیر ہے راز وحدت کی
وہ پیکر نوری صل علےٰ سبحان اللہ سبحان اللہ

قرآن اٹھا کر دیکھ ذرا معلوم تجھے ہو جائے گا
ہے قول محمد قول خدا سبحان اللہ سبحان اللہ

جب پایا اشارہ انگلی کا دو ٹکڑے فلک پر چاند ہوا
ڈوبا ہوا سورج پلٹا سبحان اللہ سبحان اللہ

ہے قول خدائے جن و بشر انا اعطینک الکوثر
رب نے جو دیا کثرت سے دیا سبحان اللہ سبحان اللہ

معراج کی شب معلوم ہوا عالم کو تیری رفعت کا پتہ
ہے قدموں کے نیچے عرش علیٰ سبحان اللہ سبحان اللہ

خالق بھی ساتھ فرشتوں کے بھیجے درودوں کے تحفے
یہ شان تیری رتبہ یہ تیرا سبحان اللہ سبحان اللہ

پتھر تھے بندھے بالائے شکم بوسیدہ قبا تھی زیب تن
شاہنشاہ دو عالم کی یہ ادا سبحان اللہ سبحان اللہ

ہم رات کو شب بھر سوتے ہیں امت کے وہ غم میں روتے ہیں
ہم جرم کریں وہ عفو عطا سبحان اللہ سبحان اللہ

اعمال نا دیکھے یہ دیکھا محبوب کے کوچے کا ہے گدا
مولا نے مجھے یوں بخش دیا سبحان اللہ سبحان اللہ

جب میں نے سنائی نعت نبی سن ہو گیا نجدی سنتے ہی
سنّی نے سنا سن کر یہ کہا سبحان اللہ سبحان اللہ

 

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...