24/07/2022

Sultan E Karbala Ko

سلطان کربلا کو ہمارا سلام ہو

جانانِ مصطفٰی ﷺ کو ہمارا سلام ہو

عباسِ نامدار ہیں زخموں سے چور چور
اس پیکر رضا کو ہمارا سلام ہو

اکبر سے نوجوان بھی رن میں ہوئے شہید
ہم شکلِ مصطفٰیﷺ کو ہمارا سلام ہو

اصغر کی ننھی جان پہ لاکھوں درود ہوں
مظلوم و بے خطا کو ہمارا سلام ہو

بھائی بھتیجے بھانجے سب ہوگئے نثار
ہر لعل بے بہا کو ہمارا سلام ہو

ہو کر شہید قوم کی کشتی ترا گئے
امت کے ناخدا کو ہمارا سلام ہو

ناصؔر ولائے شاہ میں کہتے ہیں بار بار
سلطان کربل ا کو ہمارا سلام ہو

صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for you

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...