27/07/2022

Gada Farooq E Azam Ka

خدا کے فَضْل سے میں ہوں گدا فاروقِ اعظم کا

خدا اُن کا محمد مصطَفٰے فاروقِ اعظم کا

کرم اللّٰه کا ہر دم نبی کی مجھ پہ رَحمت ہے
مجھے ہے دو جہاں میں آسرا فاروقِ اعظم کا

پسِ صدّیقِ اکبر مصطَفٰے کے سب صحابہ میں
ہے بے شک سب سے اونچا مرتبہ فاروقِ اعظم کا

گلی سے ان کی شیطاں دُم دبا کر بھاگ جاتا ہے
ہے ایسا رُعْب ایسا دبدبہ فاروقِ اعظم کا

صحابہ اور اہلبیت کی دل میں محبت ہے
بَفیضانِ رضا میں ہوں گدا فاروقِ اعظم کا

رہے تیری عطا سے یاخدا! تیری عنایت سے
ہمارے ہاتھ میں دامن سدا فاروقِ اعظم کا

بھٹک سکتا نہیں ہرگز کبھی وہ سیدھے رستے سے
کرم جس بَخْت وَر پر ہو گیا فاروقِ اعظم کا

خدا کی خاص رحمت سے محمد کی عنایت سے
جہنم میں نہ جائے گا گدا فاروقِ اعظم کا

سدا آنسو بہائے جو غَمِ عشقِ محمد میں
دے ایسی آنکھ یارب! واسِطہ فاروقِ اعظم کا

مجھے حجّ وزیارت کی سعادت اب عنایت ہو
وسیلہ پیش کرتا ہوں خدا فاروقِ اعظم کا

الٰہی! ایک مدّت سے مِری آنکھیں 
دکھا دے سبز گنبد واسِطہ فاروقِ اعظم کا

شہادت اے خدا عطّارؔ کو دیدے مدینے میں
کرم فرما الٰہی! واسِطہ فاروقِ اعظم کا

@NaatLyricsTKR

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for you

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...