27/02/2023

Mere Malik tu Jab Chahe

گدا کو بادشاہ یا بادشاہوں کو گدا کر دے

میرے مالک تو جب چاہے کسی کو کیا سے کیا کر دے

جسے تو پکڑ لے اس کو چھڑا سکتا نہیں کوئی
اسے پھر کون پکڑے جس کو مولا تو رہا کر دے

کبھی کنواں کبھی منڈی کبھی پھر قید میں یوسف
کبھی تو مصر کا قیدی مصر کا بادشاہ کر دے

نبوت سے رسالت سے نوازے یوں تو بے حد کو
مگر ختمِ نبوت میرے آقا ﷺ کو حبا کر دے

کبھی تو بادشاہوں سے منگائے بھیک در در کی
کبھی اک مصر کا قیدی مصر کا بادشاہ کر دے

مکینوں کو مکانوں کو زمین و آسمانوں کو 
تو جب چاہے تو سب کچھ ایک لحظے میں فنا کر دے

میرے مولا کی رحمت اور عنایت دیکھیے ارشؔد
کہ موسیٰ لینے جائے آگ پیغمبری عطا کر دے

 

21/02/2023

Mustafa Aaj Dulha Bane Hain

شب ہے معراج کی کیا ادا ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں
جوش پر رحمتِ کبریا ہے مصطفیٰﷺ آج دولہا بنے ہیں

رب کو میراج میں مصطفی نے اپنے ماتھے کی آنکھوں سے دیکھا
یہ حدیثوں سے ثابت ہوا ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

آج جبریل نے بھی لبوں سے پیارے آقاﷺ کے تلوؤں کو چوما
اللہﷻ اللہﷻ کیا مرتبہ ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

شان دیکھو مکینِ مدینہ‌ لامکاں رب سے ملنے چلے ہیں
یہ شرف آپﷺ ہی کو ملا ہے مصطفیٰﷺ آج دولہا بنے ہیں

انبیاء دے رہے ہیں سلامی کر رہے ہیں فرشتے غلامی
ہر طرف شور صلِ علیٰ ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

جا کے سدرہ پہ جبریل بولے آگے جاؤں گا تو پر جلے گے
یا نبی ﷺ یہ میری انتہا ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

یوں ہوا عرش پر ان کا جانا اک ہی لمحے میں لوٹ آنا
کتنا دلچسپ واقعہ ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

عاصؔم القادری تیرے لب پر نغمہ معراج کا جو ہے آیا
یہ حبیبِ خدا کی عطا ہے مصطفیٰ ﷺ آج دولہا بنے ہیں

16/02/2023

Rutba Muawiyah Ka

خدا نے لطف کرم سے اونچا کیا ہے رتبہ معاویہ کا

پڑھا ہے امت کے پیشواؤں نے خوب خطبہ معاویہ کا

کلامِ ربّ کے ہوئے وہ کاتب ، بنے نبی کے عظیم صاحب
جبھی تو اُونچا ہوا ہے دیکھو ،  مقام و رُتبہ معاویہ کا

علی کے لختِ جگر نے ان کو ، کیا خلیفہ، ہوئے ہیں راضی
حَسن کی ہے جس پہ مہر ثابِت، وہ ہے قَبالہ معاویہ کا

کتاب و سُنت کے ہیں یہ عالم ، رُموز و اَسرار کے ہیں عارف
فقاہت و اِجتہاد میں بھی ، ہے بھاری پلّہ معاویہ کا

تبرکاتِ نبی کو اپنے کفن میں لے کر لحد میں اُترے
ہے برکتوں کو سمیٹنے کا عجب طریقہ معاویہ کا

ہوئے صحابہ کی صَف میں شامل ، غلام آقا کے ہیں یہ کامل
مقام دیکھو ، نصیب دیکھو ، عجب نرالا معاویہ کا

عَدو جنابِ معاویہ کا،ذلیل و رُسوا و خوار ہوگا
مقام و عزت وہ پائے گا جو ، ہوا ہے شیدا معاویہ کا

شَرَف خُدا نے ہے کیسا بخشا ، ہیں ان کی خواہَر نبی کی زوجہ
ہے کس قدر اِحترام والا ، عظیم رشتہ معاویہ کا

نگاہ کرکے،دعائیں دے کر، عنایتیں کرکے خاص اپنی
عُلوم و عرفاں سے بھر دیا ہے، نبی نے سینہ معاویہ کا

لبوں پہ سرکار کے ہے آیا ، اِسی لیے ہم کو بھی ہے بھایا
چمکتا روشن دَمکتا تارہ ، ہے نامِ والا معاویہ کا

علی کے لختِ جِگر نے ہاتھوں میں ہاتھ انکے دِیا ہے دیکھو
ہوئے ہیں فرمانروا یہ سب پر،جما ہے سکّہ معاویہ کا

یزید کے فعلِ بد کا ان سے ، کرو نہ ہر گِز موازنہ تُم
یہ عادل و پارسا ہیں دیکھو، عمل ہے شُستہ معاویہ کا

کمانِ بُرہان سے نِکل کر ، کیا  ہے باطل کے تَن کو گھائل
عَدو کے سینے پہ تِیر بن کر لگا قصیدہ معاویہ کا

مُحبِّ اَصحاب و آل ہو کر ، ہمیشہ رہنا انہیں کا چاکر
ملے گا بُرہان تجھ کو صدقہ علی ، حَسن کا  معاویہ کا

از قلم✒️: ابوالحقائق راشد علی رضوی عطاری مدنی


 

02/02/2023

Lo Madine ki Tajalli se

لَو مدینے کی تجلّی سے لگائے ہوئے ہیں

دل کو ہم مطلعِ انوار بنائے ہوئے ہیں

اِک جھلک آج دِکھا گنبدِ خضرٰی کے مکِیں
کچھ بھی ہے دُور سے دِیدار کو آئے ہوئے ہیں 

سر پہ رکھ دیجے ذرا دستِ تسلّی آقا ﷺ
غم کے مارے ہیں زمانے کے ستائے ہوئے ہیں

بوسۂ دَر سے نہ روک ان کو تو اب اے دربان
خود نہیں آئے یہ مہمان بلائے ہوئے ہیں

نام آنے سے ابوبکر و عمر کا لَب پر
کیوں بِگڑتا ہے وہ پہلُو میں سُلائے ہوئے ہیں

حاضر و ناظر و نُور و بشر و غیب کو چھوڑ
شُکر کر وہ تیرے عیبوں کو چُھپائے ہوئے ہیں

کٹ گیا ہے تیری تعلیم سے رشتہ اپنا
صرف رسم و رہِ دُنیا ہی نِبھائے ہوئے ہیں

قبر کی نیند سے اُٹھنا کوئی آسان نہ تھا
ہم تو محشر میں انہیں دیکھنے آئے ہوئے ہیں

تیری نِسبت کی بدولت ہی تو ہم جیسے لوگ
کُفر کے دور میں ایمان بچائے ہوئے ہیں

کیوں نہ پلڑا تیرے اعمال کا بھاری ہو نصؔیر
اب تو میزان پہ سرکارﷺ بھی آئے ہوئے ہیں

 

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...