21/06/2023

Hajiyon Mein Naam likh de

اے خدا حج پر پلا لے حاجیوں میں نام لکھ دے
کعبے کا جلوہ دکھا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

آنسو آنسو کر رہے ہیں حاضری کی التجاء
اپنے گھر پر تو بُلا لے حاجیوں میں نام لکھ دے

مجھ کو پہنچا دے خدا پھر سے مطاف پاک میں
اور مجھے زم زم پِلا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

ہر رکاوٹ دور کر دے دے وسائل یا خدا
خانۂ کعبہ دکھا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

اہلِ خانہ ساتھ ہو اور حاضری مقبول ہو
ہر برس یوں حج کرا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

دے وقوفِ عرفہ اور طوافِ زیارت کا شرف
مجھ کو بھی حاجی بنا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

سنگِ اسود بابِ کعبہ اور حطیمِ پاک سے
ملتزم سے تو مِلا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

نغمہ لبیک کی پرسوز لے ہونٹوں پہ ہو
خشک ہونٹوں کو صدا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

خواہشوں کے دیش میں آئے اجؔاگر بار بار
پھر مدینے کی ہوا دے حاجیوں میں نام لکھ دے

 

15/06/2023

Muhammad Naam Aesa Hai

 

دلوں سے غم مٹاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے
نگر اجڑے بساتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے

انہی کے نام سے پائی فقیروں نے شہنشاہی
خدا سے بھی ملاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے

انہی کے ذکر سے روشن راتیں پھر لوٹ آتی ہیں
نصیبوں کو جگاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے

درودوں کی مہک سے محفلیں آباد رہتی ہیں
میری نعتیں سجاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے

محبت کے کنول کھلتے ہیں اُن کو یاد کرنے سے
بڑی خوشبوئیں لاتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے

مدد حاصل ہے مجھ کو ہر گھڑی شاہِ مدینہ کی
میری بگڑی بناتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے

میں فخری فکر دنیا آخرت سب بھول جاتا ہوں
مجھے جب یاد آتا ہے محمد ﷺ نام ایسا ہے

11/06/2023

Ya Allah Ya Rahman


اپنے سجدوں پہ یقیں دے ہم کو
ابر رحمت سی زمیں دے ہم کو
 کر دے کچھ ایسا کرم کہ بدل جائیں ہم
ہم تیرے ہو کہ رہیں تیرے رستے پہ چلیں

یا اللہ یا رحمٰن یااللہ یا رحمٰن یا اللہ یا رحمٰن

تیری رحمت ک طلب گار ہیں ہم
یہ بجا ہے کہ گناہ گار ہیں ہم
ہا ں گناہ گار ہیں ہم ہاں سیا ہ کار ہیں ہم
تو ہے رحمن و رحیم تو ہے غفار وکریم

یا اللہ یا رحمٰن یااللہ یا رحمٰن یا اللہ یا رحمٰن

بات بن بن کے بگڑ جاتی ہے
ساری دنیا ہمیں ٹھکراتی ہے
منتشر کیوں ہیں ہم ڈ گمگا تے ہیں قدم
جوش رحمت تو دیکھا آنسو رہتے ہیں سدا

یا اللہ یا رحمٰن یااللہ یا رحمٰن یا اللہ یا رحمٰن

تو ہی ہم پے عطائیں کرتا ہے
توہی دور بلائیں کرتا ہے
کبھی خالی نہ رہا تیرے در پہ جو جھکا
کر دے مجھ پہ بھی عطا ہے یہ احمد کی صدا
یا اللہ یا رحمٰن یااللہ یا رحمٰن یا اللہ یا رحمٰن

 

04/06/2023

Humne Ankhon Se Dekha Nahi Hai Magar

ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر ان کی تصویر سینے میں موجود ہے
جس نے لا کر کلام الٰہی دیا وہ محمدﷺ مدینے میں موجود ہے

پھول کھلتے ہیں پڑھ پڑھ کے صلِّ علیٰ چوم کر کہہ رہی ہے یہ بادِ صبا
ایسی خوشبو چمن کے گلو میں کہاں جو نبیﷺ کے پسینے میں موجود ہے

ہم نے مانا کہ جنت بہت ہے حسیں چھوڑ کر ہم مدینہ نہ جائیں کہیں
یوں تو جنت میں سب ہے مدینہ نہیں اور جنت مدینے میں موجود ہے

چھوڑنا تیرا طیبہ گوارا نہیں ساری دنیا میں ایسا نظارا نہیں
ایسا منظر زمانے میں دیکھا نہیں جیسا منظر مدینے میں موجود ہے

وہ ابو بکر فارق و عثمان علی ہے یہ سب انكے دینِ مبین كے فقیہ
وہ فقیہوں کے افسر شہِ انبیاء وہ شہنشاہ مدینہ میں موجود ہے

بے سہاروں کو سینے سے لپٹا لیا جس نے جو مانگ اسکو عطا کر دیا
وہ فقیروں کے افسر شہِ انبیاء وہ شہنشاہ مدینہ میں موجود ہے

 

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...