On this website you will be able to get praise, naat and manqabat in the form of writing and pictures
28/12/2022
24/12/2022
Naseema Janib E Batha
11/12/2022
Yaad Aaqa Ko Baar Baar Karen
چارۀ رنجِ دل فگار کریں
یاد آقا ﷺ کو بار بار کریں
لطفِ جنت جنہیں اٹھانا ہو
سیرِ شہرِ دیارِ یار کریں
یاد دل میں بسا کے اُس گُل کی
اپنی ہستی کو مشکبار کریں
مضمحل جان پائے گی تسکیں
مدحتِ شاہِ ذی وقار کریں
پی کے جام اُن کے عشق کا خود کو
خوابِ غفلت سے ہوشیار کریں
آ کے زیرِ لِوائے شہ خود کو
زیرِ الطافِ کردگار کریں
اہلِ دنیا ! انا بُری خو ہے
خاکساری کو اختیار کریں
ائے رضؔا اُن پہ سب عیاں ہیں، پھر
کیا بیاں حالِ قلبِ زار کریں
🖋️از سید رضا علی اورنگ آباد مہاراشٹر
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
Popular
Koi Gul Baqi Rahega
کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...
-
کیوں کر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول کی جنت میں لے کے جائے گی چاہت رسول کی چلتا ہوں میں بھی قافلے والو ! رکو ذرا ملنے دو بس مجھے بھی اجازت رس...
-
کافی ہے مجھے بس وہ کمائی تیرے در کی جو دھول ملے کرکے صفائی تیرے در کی دھو دھو کے پلاؤں گا پیو آبِ شفا ہے ہر روز کروں آکے دھلائی تیرے در کی ز...
-
آپ سے سیکھا ہے ہم نے اے رضا عشقِ نبی آپ نے ہم کو بنایا عاشقِ مولیٰ علی آپ کا احسان یہ کیسے بھلایا جائے گا تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رض...

