11/11/2024

Kaise Samjhenge Teri Shan

کیسے سمجھیں گے تیری شان زمانے والے
خود مٹیں گے تیرا نام مٹانے والے

سب سے اعلٰی میرے آقاﷺ کے گھرانے والے
پوری امت کو وہ فتنوں سے بچانے والے

کیا ضرورت ہے کہ ہم چاند کا جلوہ دیکھیں
ٹھرو ٹھرو وہ ہیں اب زلف ہٹانے والے

جونہی طیبہ سے میں نکلوں تو کہیں یوں آقاﷺ
لوٹ آؤ اے میرے شہر سے جانے والے

زیرِ مدفن بھی تیری دید سے پایا ہے سکوں
تیرا احسان ہے اے قبر میں آنے والے

دونوں عالم میں کوئی آپ سا قاری ہی نہیں
نوک نیزے پہ وہ قرآن سنانے والے

دل میں دوزخ کا کوئی خوف نہیں اے حاکمؔ
آ گئے مجھ کو جہنم سے بچانے والے

 

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...