27/08/2024

Kia Bataon ke Kia Bareilly Hai

کیا بتاؤں کہ کیا بریلی ہے 
سنیت کا قلعہ بریلی ہے

دل کی بستی کہاں ہے جب پوچھا
دل نے فوراً کہا بریلی ہے

اہلِ دل ہی بتا سکیں گے فقط
کس قدر دلکشا بریلی ہے

حق و باطل کے معرکے میں سدا
سب سے آگے رہا بریلی ہے 

تاقیامت یزیدیوں کے لیے 
ایک نئی کربلا بریلی ہے 

جس سے ایوانِ نجد میں پؔرویز
وہ بپا زلزلہ بریلی ہے

 

26/08/2024

Raza Hamara Hai Bharam

رضا ہمارا ہے بھرم، کسی سے ہم نہیں ہے کم
کرے ہمارا سر جو خم، نہیں کسی میں اتنا دم
ہمیں نہیں ہے کوئی غم، چلاؤ گولی چاہے گم
کہیں گے پھر بھی باخدا، رضا رضا رضا رضا

نبیﷺ کا جانثار ہے، جلالِ چار یار ہے
کبھی وہ مثل پیار ہے، کبھی وہ برق بار ہے
قلم میں ایسی دھار ہے، علی کی ذوالفقار ہے
غضب میں موسوی عصا، میرا رضا میرا رضا

اگر حضور ﷺ حکم دیں تو بے زبان بول دیں
کبھی قمر کو چیر دیں، کبھی وہ شب کو دن کریں
میرے رسولِ پاک کے ہیں بے شمار معجزے
انہی میں ایک معجزہ، میرا رضا میرا رضا

بریلی کی زمین پر نہ پیدا ہوتا وہ اگر
بھٹکتے ہم ادھر اُدھر، ذلیل ہوتے در بدر
خدا کا ہو گیا کرم کرم نے رکھ لیا بھرم
ہمارے بیچ آگیا، میرا رضا میرا رضا

جو ہیں عطائے کبریا جو ہیں رضائے مصطفے
وقار شان اولیاء ، حسین شعار انبیاء
وہ جس کے در سے مل گیا ہمیں مدینے کا پتا
سبھی کا ہے وہ پیشوا ، میرا رضا میرا رضا

 

16/08/2024

Allah Allah Ka Maza Murshid ke Maikhane Main Hai

 

اللہ اللہ کا مزہ مُرشد کے میخانے میں ہے
دونوں عالم کی حقیقت ایک پیمانے میں ہے

مُوْتُوْ قَبْلَ اَنْتَ مُوْتُوْ ایک نقطہ کُھل گیا
جو مزہ جینے میں نہیں گو کہ مر جانے میں ہے

در حقیقت کی خبر مجھ کو ذرا زاہد بتا
کون تھا وہ مسجدوں میں کون بت خانے میں ہے

نہ خدا مسجد میں دیکھا نہ تو بت خانے میں ہے
شیخ جی رندوں سے پوچھو دل کے کاشانے میں ہے

پوچھتے ہو کیا ظفؔر سے مر گئے مُدّت ہوئی
اک شرابی تھا کہ جس کی قبر میخانے میں ہے

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...