28/08/2023

Ala Hazrat

عشق کے باب کا عنوان ہیں اعلیٰ حضرت
حُب سرکارﷺ کی پہچان ہیں اعلیٰ حضرت

سرنگوں آپ کے آگے ہیں فقیہانِ زمن
دہر میں فقہ کے نعمان ہیں اعلیٰ حضرت

ان کی تحریر میں تحقیق کا دریا ہے رواں
مُلکِ تحقیق کے سلطان ہیں اعلیٰ حضرت

وہ ہیں اللہﷻ کی رضا اور وہ احمدﷺ کی رضا
سید خلق کی رضوان ہیں اعلیٰ حضرت

چشمہ حب نبیﷺ ان کی حدائق بخشش
عشقِ آقاﷺ کی وہ برھان ہیں اعلیٰ حضرت

کنزِ ایمان ہے فیضان انہی کا طیؔب
نور قرآن کا عرفان ہیں اعلیٰ حضرت

 

24/08/2023

Mera Bhi Unko Salam Kehna

نبی کے روضے پہ جانے والوں میرا بھی ان کو سلام کہنا
ملو تو کہنا کہ کب ملو گے ہے وقت بزمِ تمام کہنا

ان سے کہنا کہ چلتے چلتے میں قافلے سے بچھڑ گیا ہوں
مجھے بلا لو تو میں بھی دیکھوں کہاں سے راستہ ہے جنتوں کا

ندامتوں کے چراخ سارے ہمارے اشکوں سے جل رہے ہیں
جہاں پہ امت کی بخششیں ہیں وہاں پہ ہم کو بھی معاف کرنا

سنا ہے روضے کی جالیوں کو جو چومتے ہیں وہ جھومتے ہیں
ہمیں عطا ہو معراجِ قربت ہمیں بھی آتا ہے جھوم لینا

 

20/08/2023

Zahy Muqaddar Huzoor E Haq Se


 



ز ہے مقدر حضورِ حق سے سلام آیا پیام آیا

جھکاؤ نظریں بچھاؤ پلکیں ادب کا اعلیٰ مقام آیا

یہ کون سر سے کفن لپیٹے چلا ہے الفت کے راستے پر
فرشتے حیرت سے تک رہے ہیں یہ کون ذی احترام آیا

فضا میں لبیک کی صدائیں ز فرش تا عرش گونجتی ہیں
ہر ایک قربان ہو رہا ہے زباں پہ یہ کس کا نام آیا

یہ راہ حق ہے سنبھل کے چلنا یہاں ہے منزل قدم قدم پر
پہنچنا در پر تو کہنا آقا ﷺ سلام لیجیے غلام آیا

یہ کہنا آقاﷺ بہت سے عاشق تڑپتے سے چھوڑ آیا ہوں میں
بُلاوے کے منتظر ہیں لیکن نہ صبح آیا نہ شام آیا

دعا جو نکلی تھی دل سے آخر پلٹ کے مقبول ہو کے آئی
وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچی وہ جذبہ آخر کو کام آیا

خدا تیرا حامی و نگہباں او راہِ بطحا کے جانے والے
نویدِ صد اِنبساط بن کر پیامِ درود و سلام آیا

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...