15/07/2023

Aayi Nasim E kue Mohammed

آئی نسیمِ کوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم
کھنچنے لگا دل سوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

کعبہ ہمارا کوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم
مصحفِ ایماں روئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

طوبیٰ کی جانب تکنے والوں آنکھیں کھولو ہوش سنبھالو
دیکھو قد دل جوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

نام اسی کا باب کرم ہے دیکھ یہی محراب حرم ہے
دیکھ خم ابروئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

ہم سب کا رخ سوئے کعبہ سوئے محمد روئے کعبہ
کعبے کا کعبہ کوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

بھینی بھینی خوشبو لہکی بیؔدم دل کی دنیا مہکی
کھل گئے جب گیسوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

 

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...