16/01/2023

سنیوں کا نمبر ون خلیفہ صدیق ہے

سنیوں کا نمبر ون خلیفہ
صدیق ہے صدیق ہے

آقاﷺ نے بنایا ہے جسے پہلا خلیفہ
ہر ایک صحابی نے جسے مانا ہے آقاﷺ
قرآن مقدس نے پڑھا جس کا قصیدہ
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق

عثمان ہوں،فاروق ہوں، یا ہوں کہ وہ حیدر
سب نے جسے مانا ہے دل و جان سے رہبر
کوئی بھی نہیں جس سے بڑا بعد پیمبر
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق

جو ختم نبوت پہ سدا پہرا دیا ہے
کفار سے سرکار کی خاطر جو لڑا ہے
پیغام سدا عشقِ نبی کا جو دیا ہے
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق

ہر ایک عدو جس کا جہنم میں جلے گا
اور جس کا گدا چین سے جنت میں رہے گا
انعام جسے خاص مرے رب سے ملے گا
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق

وہ جس کے غلاموں کے لیے پیار علی ہیں
وہ جس کے عدو کے لیے تلوار علی ہیں
وہ جس کے دل و جاں سے وفادار علی ہیں
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق

دربارِ محمدﷺ کا ادب جس نے بتایا
ہے پھیلا ہوا جس کا جہاں بھر میں اجالا
آقا نے امامت کا شرف جس کو ہے بخشا
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق

سرکار کے پہلو میں وہ جو کر رہا آرام
جو عشق محمدﷺ کا پلاتا ہے سدا جام
اے سیؔف بنا دیتا ہے جو بگڑے ہوئے کام
صدیق ہے صدیق ہے وہ ہے مرا صدیق

 

05/01/2023

Share Taiba Ka Wo Bazar Bada Pyara Hai

شہر طیبہ کا وہ بازار بڑا پیارا ہے
ہم غلاموں کا خریدار بڑا پیارا ہے

روز کہتی ہے مدینے میں اتر کے جنت
یا نبی آپﷺ کا دربار بڑا پیارا ہے

دیکھ کر کہتے تھے صدیق کو میرے آقا
اے صحابہ یہ میرا یار بڑا پیارا ہے

جس پہ آجائے ترس حشر میں آقا کو میرے
میرے رب کو وہ گنہگار بڑا پیارا ہے

یوں تو اظہار محبت ہے کیا کتنوں نے
اے بلال آپ کا اظہار بڑا پیارا ہے

انکے گستاخ کو مارا ہے چھپی ہے یہ خبر
واقعی آج کا اخبار بڑا پیارا ہے

آپ حسنی بھی حسینی بھی ہیں غوثِ اعظم
مرحبا آپ کا گھر بار بڑا پیارا ہے

اے غزؔالی جو چھپائے گا ہمیں محشر میں
وہ وسیع دامنِ سرکار ﷺ بڑا پیارا ہے

 

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...