31/10/2022

Yaa Ghous

اُلوہیّت نبوّت کے سوا تو
تمام افضال کا قابل ہے یا غوث

نبی کے قدموں پر ہے جز نبوّت
کہ ختم اس راہ میں حائل ہے یا غوث

اُلوہیّت ہی احمد نے نہ پائی
نبوّت ہی سے تو عاطل ہے یا غوث

صحابیّت ہوئی پھر تابعیت
بس آگے قادری منزل ہے یا غوث

ہزاروں تابعی سے تو فزوں ہے
وہ طبقہ مجملاً فاضل ہے یا غوث

کوئی کیا جانے تیرے سر کا رتبہ
کہ تَلوا تاجِ اہلِ دل ہے یا غوث

رضاؔ کے سامنے کی تاب کس میں 
فلک وار اس پہ تیرا ظِلّ ہے یا غوث

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ

 

30/10/2022

Meeran Waliyon ke Imam

 

میراں ولیوں کے امام دے دو پنجتن کے نام ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
ڈالو نظر کرم سرکار اپنے منگتوں پہ اک بار ہم نے آس ہے لگائی بڑی دیر سے

دل کی کلی میری آج کھلی ہے، آپ ہیں آئے خبر ملی ہے
ذرا دھیرے دھیرے آؤ للہ کرم فرماؤ ہم نے محفل ہے سجائی بڑی دیر سے

قلب و نظر میں نور سمایا ایک سرور سا ذھن پہ چھایا
جب میراں لگے پلانے میرے ہوش لگے ٹھکانے ایسی پی ہے میں نے مئے دستگیر سے

تم جو بناؤ بات بنے گی دونوں جہاں میں لاج رہے گی
لجپال کرم اب کردوں منگتوں کی جھولی بھر دو بھر دو کاسہ میرا پنجتنی خیر سے

روتے روتے عمر گزاری کب آئے گی اپنی باری
ذرا جلوہ ہمیں دکھا دو میرے دل کی کلی کھلا دو میں نے بپتا ہے سنائی بڑی دیر سے

مشکل جب بھی سر پہ آئی تیری رحمت آڑے آئی
جب میں نے تمہیں پکارا کام آیا تیرا سہارا چلتا عاصؔی کا گزارا تیری خیر سے

22/10/2022

Huzoor Agaye Hain


ﻓﻠﮏ ﮐﮯ ﻧﻈﺎﺭﻭ، زمیں کی ﺑﮩﺎﺭﻭ

ﺳﺐ ﻋﯿﺪﯾﮟ ﻣﻨﺎﺅ، ﺣﻀﻮﺭﷺ ﺁﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ
ﺍُﭨﮭﻮ ﻏﻢ ﮐﮯ ﻣﺎﺭﻭ، چلو بے سہارو
ﺧﺒﺮ ﯾﮧ ﺳﻨﺎﺅ، ﺣﻀﻮﺭ ﷺ ﺁﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ

ﺍﻧﻮﮐﮭﺎ ﻧﺮﺍﻻ، ﻭﮦ ﺫﯾﺸﺎﻥ ﺁﯾﺎ
ﻭﮦ ﺳﺎﺭﮮ ﺭﺳﻮﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﺁﯾﺎ
ﺍﺭﮮ ﮐﺞ ﮐﻼ ﮨﻮ، ﺍﺭﮮ ﺑﺎﺩ ﺷﺎﮨﻮ
ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ ﺟﮭﮑﺎﺅ، ﺣﻀﻮﺭ ﷺ ﺁﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ

ﮨُﻮﺍ ﭼﺎﺭ ﺳﻮ ﺭﺣﻤﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﺴﯿﺮﺍ
ﺍُﺟﺎﻻ ﺍُﺟﺎﻻ، ﺳﻮﯾﺮﺍ ﺳﻮﯾﺮﺍ
ﺣﻠﯿﻤﮧ ﮐﻮ ﭘﮩﻨﭽﯽ، ﺧﺒﺮ ﺁﻣﻨﮧ ﮐﯽ
ﻣﯿﺮﮮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺁﺅ، ﺣﻀﻮﺭ ﷺ ﺁﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ

ﮨﻮﺍﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﮨﯿﮟ ﻣﺮﺣﺒﺎ ﮐﮯ
ﻓﻀﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﻐﻤﺎﺕ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠٰﯽ ﮐﮯ
ﺩﺭﻭﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﮔﺠﺮﮮ، ﺳﻼﻣﻮﮞ ﮐﮯ ﺗﺤﻔﮯ
غلاموں ﺳﺠﺎﺅ، ﺣﻀﻮﺭ ﷺ ﺁ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ

ﺳﻤﺎﮞ ﮨﮯ ﺛﻨﺎﺀِ ﺣﺒﯿﺐِ ﺧﺪﺍ ﮐﺎ
ﯾﮧ ﻣﯿﻼﺩ ﮨﮯ ﺳﺮﻭﺭِ ﺍﻧﺒﯿﺎﺀ ﮐﺎ
ﻧﺒﯽ ﷺ ﮐﮯ ﮔﺪﺍﺅ ﺳﺐ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﻮ
گلے سے لگاؤ، ﺣﻀﻮﺭ ﷺ ﺁﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ

ﮐﮩﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﻇﮩﻮﺭﯼ ﮐﮩﺎﮞ ﺍُﻥ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ
ﮐﺮﻡ ﮨﯽ ﮐﺮﻡ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺩﻥ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﺗﯿﮟ
ﺟﮩﺎﮞ پر ﺑﮭﯽ ﺟﺎﺅ، ﺩﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﮕﺎﺅ
ﯾﮩﯽ ﮐﮩﺘﮯ ﺟﺎﺅ، ﺣﻀﻮﺭ ﷺ ﺁﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ

 

20/10/2022

Haal e Dil Kis Ko Sunayen

حالِ دل کس کو سنائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے
کیوں کسی کے در پہ جائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

میں غلام مصطفی ﷺ ہوں یہ مری پہچان ہے
غم مجھے کیوں کر ستائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

شانِ محبوبی دکھائی جائے گی محشر کے دن
کون دیکھے گا خطائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

زلفِ محبوب خدا لہرائے گی محشر کے دن
خوب یہ کس کی گھٹائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

میں یہ کیسے مان جاؤں شام کے بازار میں
چھین لے کوئی ردائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

اپنا جینا اپنا مرنا اب اسی چوکھٹ پہ ہے
ہم کہاں سرکار جائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

کہہ رہا ہے آپ کا رب “اَنتَ فِیھِم” آپ سے
میں انہیں دوں کیوں سزائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

یہ تو ہو سکتا نہیں ہے یہ بات ممکن ہی نہی
میرے گھر آلام آئیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

کون ہے الطافؔ اپنا حال دل کس سے کہیں
زخم دل کس کو دکھائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

 

19/10/2022

Woh Mera Nabi hai

وہ جس کے لئے محفل کونین سجی ہے
فردوس بریں جس کے وسیلے سے بنی ہے
وہ ہاشمی مکّی مدنیُ العربی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے

احمد ہے محمد ہے وہی ختم ِ رُسل ہے
مخدوم و مربّی ہے وہی والئ کل ہے
اُس پر ہی نظر سارے زمانے کی لگی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے

والشمس ضحٰی چہرہء انور کی جھلک ہے
والیل سجیٰ گیسوئے حضرت کی لچک ہے
عالم کو ضیاء جس کے وسیلے سے ملی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے

اللہ کا فرماں الم نشرح لک صدرک
منسوب ہے جس سے ورفعنا لک ذکرک
جس ذات کا قرآن میں بھی ذکر جلی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے

مُزّمل و یٰسین و مدّثر و طٰہٰ
کیا کیا نئے القاب سے مولا نے پکارا
کیا شان ہے اس کی کہ جو اُمّی لقبی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے

وہ ذات کہ جو مظہر لو لاک لما ہے
وہ صاحب رب ہے اسے معراج ہوئی ہے
اسریٰ میں امامت جسے نبیوں کی ملی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے

کس درجہ زمانے میں تھی مظلوم یہ عورت
پھر جس کی بدولت ملی اسے عزت و رفعت
وہ محسن و غم خوار ہمارا ہی نبی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے

 

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...