26/06/2022

یار رب مصطفٰی تو مجھے حج پہ بلا

 

یا ربِ مصطفٰی مجھے تو حج پے بلا 
تاکہ میں دیکھ لوں آنکھ سے کعبہ تیرا

حج کا شرف پھر ہو عطا یارب مصطفٰی 
میٹھا مدینہ پھر دکھا یارب مصطفٰی

دیدے طواف خانہ کعبہ کا پھر شرف
فرما یہ پورا مدعا یارب مصطفٰی 

رخ سوئے کعبہ ہاتھ میں زم زم کا جام ہو
پی کر کروں میں پھر دعا یارب مصطفٰی 

روتی رہے ہر گھڑی عشقِ رسول میں
وہ آنکھ دے یا خدا یارب مصطفٰی

آنکھوں میں جلوہ شاہ کا اور لب پے نعت ہو
جب روح تن سے ہو جدا یارب مصطفٰی

فردوس میں پڑوس دے اپنے حبیب کا
مولٰی علی کا واسطہ یارب مصطفٰی 

سب اہل خانہ ساتھ ہوں کاش چل پڑے 
سوئے مدینہ کافلہ یارب مصطفٰی 

مجھ کو بقیع پاک مدفن نصیب ہو
غوث الورٰی واسطہ یارب مصطفٰی

تو بے سبب بخش دے عطارِ زار کو 
تجھ کو نبیﷺ کا واسطہ یارب مصطفٰی

12/06/2022

Hasbi Rabbi

حسبی ربی جل اللہ مافی قلبی غیر اللہﷻ
نور محمد صلی اللہ لا الٰہ الا اللہﷻ
تیرے صدقے میں آقاﷺ سارے جہاں کو دین ملا
بے دینوں نے کلمہ پڑھا لا الٰہ الا اللہﷻ

سمت نبیﷺ بوجہل گیا آقاﷺ سے اس نے یہ کہا
گر ہو نبی تو بتلاؤ ذرا میری مٹھی میں ہے کیا
آقا ﷺ کا فرمان ہوا اور فضلِ رحمان ہوا
مٹھی سے پتھر بولا لا الٰہ الا اللہﷻ

وہ جو بلال حبشی ہے سرور دیں کا پیارا ہے
دنیا کے ہر عاشق کی آنکھوں کا وہ تارا ہے
ظلم ہوئے کتنے اس پر سینے پر رکھا پتھر
لب پر پھر بھی جاری تھا لا الٰہ الا اللہﷻ

اپنی بہن سے بولے عمر یہ تو بتا کیا کرتی تھی
میرے آنے سے پہلے کیا چپکے چپکے پڑھتی تھی
بہن نے جب قرآن پڑھا سن کے کلام پاک خدا
دل یہ عمر کا بول اٹھا لا الٰہ الا اللہﷻ

گلشن کلمہ پڑھتی ہے چڑیا کلمہ پڑھتی ہے
دُنیا کی مخلوق سبھی ذکر خدا کا کرتی ہے
کہتے سبھی ہے جن و بشر کہتا شجر ہے کہتا ہجر
کہتا ہے پتہ پتہ لا الہٰ الا اللهﷻ

میرے نبیﷺ کے غلاموں کا رتبہ بڑا ہے شان بڑی
چاہے غوثِ اعظم ہو یا ہو داتا ہجویری
یاد نہیں تمہیں وہ منظر جب خواجہ نے خود چل کر
نوِّے لاکھ کو پڑھوایا لا الٰہ الا اللہﷻ

 

07/06/2022

سیدی اختر رضا

حُسنِ صورت نیک سیرت سیدی اختر رضا

اور سراپا ہو کرامت سیدی اختر رضا

اعلیٰ حضرت حجت الاسلام کے وارث ہو تم
مصطفیٰ کی ہے نیابت سیدی اختر رضا

نائبِ غوث و رضا و بو حنیفہ بے ثبات
رب کی ہے تم پر عنایت سیدی اختر رضا

آپ کی تربت پہ بارش نور کی ہوتی رہے
نیز پیہم برسے رحمت سیدی اختر رضا

مسلکِ احمد رضا پر سب رہے قائم مرید
کیجیے سب کی اعانت سیدی اختر رضا

جامِ عشقِ مصطفی ﷺ حسؔان کو کیجئے عطا
ساتھ ہو تقوے کی دولت سیدی اختر رضا

 

Popular

Koi Gul Baqi Rahega

کوئی گل باقی رہے گا نہ کلی رہ جائے گی پھر بھی زیرِ آسماں حب نبی رہ جائے گی نامیوں کے نام کا نقطہ بھی نہ رہ جائے گا عظمتِ صدیق کی مہر جلیں رہ...